ETV Bharat / state

Teele Wali Masjid ٹیلے والی مسجد کے امام اپنے عہدے پر پھر سے بحال - Lucknow News

ٹیلے والی مسجد کے امام مولانا سید فضل المنان رحمانی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ ابھی تک میٹنگ نہیں ہوئی ہے لیکن امید ہے کہ میٹنگ کرکے جمعۃ الوداع اور عید الفطر کی نماز کے تعلق سے تمام تر سرگرمیاں اور تیاریاں مکمل کر لی جائیں گی۔

ٹیلے والی مسجد
ٹیلے والی مسجد
author img

By

Published : Apr 18, 2023, 8:03 AM IST

ٹیلے والی مسجد

اترپردیش:لکھنو کی معروف ٹیلے والی مسجد کے امام مولانا سید فضل المنان رحمانی کو اتر پردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ نے امامت کے عہدے پر پھر سے بحال کر دیا ہے، اس پر مولانا فضل المنان نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سنی سینٹرل وقف بورڈ کو گمراہ کیا گیا تھا، ہمارے خلاف سازش کرکے غلط رپورٹ دی گئی تھی، اس کی وجہ سے دس مہینے تک امامت کے عہدے سے برطرف کیا تھا، لیکن آج بورڈ نے ایک حکم نامہ جاری کر کے امامت کے عہدے پر پھر سے بحال کیا ہے اس پر مجھے خوشی ہے۔

ٹیلے والی مسجد
ٹیلے والی مسجد

انہوں نے کہا آنے والے دنوں میں جمعۃ الوداع اور عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی جس کی تمام تر تیاریاں زور وشور پر ہیں۔ انہوں نے کہا میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ الوداع کی نماز کو پرامن طریقے سے ادا کریں اور اپنے گھر کو واپس جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص کوئی ایسی حرکت نہ کرے جس پر انتظامیہ کو یا کسی بھی شخص کو انگشت نمائی کا موقع مل سکے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کے حوالے سے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ہمارے بھائی مسجد کے مائک کا تار نوچتے نظر آرہے تھے یہ بہت افسوس ناک واقعہ تھا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ اس مسجد کی بھی توہین ہوئی اور اس طرح کے حرکت کرنے سے باز آنا چاہیے۔

وقف بورڈ کے حکم نامے میں تقریر کے حوالے سے لکھا ہے کہ کسی بھی شخص یا کسی تنظیم ایسے بیانات نہ دیں جس سے قانون نظم و ضبط کے بگڑنے کا اندیشہ ہو اس پر انہوں نے کہا کہ زیادہ تر میری تقریر دینی امور پر ہوتی ہے لیکن حالات حاضرہ اور مسلمانوں کے لئے ضروری باتوں پر بھی گفتگو کرنے سے گریز نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:Teele Wali Masjid ٹیلے والی مسجد میں دو روزہ پروگرام کی تیاریاں مکمل

واضح رہے کہ کی گزشتہ برس نپور شر ما نے توہین رسالت کا ارتکاب کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں شدید غم و غصہ دیکھنے کو ملا تھا ،اسی معاملے کے بعد اتر پردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ نے حکم نامہ جاری کر کے مولانا فضل المنان کو ٹیلے والی مسجد کی امامت سے عارضی طور پر برطرف کردیا تھا اور ان کے تقریر کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔مولانا نے کچھ دن قبل ہی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹر جاری کیا تھا جس میں بورڈ کے چیرمین ظفر فاروقی کے گھر کو گھیرنے کی بات کہی گئی تھی نتیجتا بورڈ نے مولانا کو امامت کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.