ETV Bharat / state

Former MLA Haji Zameerullah سابق رکن اسمبلی نے اپنے اوپر جان لیوا حملہ کا الزام لگایا - اترپردیش خبر

ضلع علیگڑھ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے روراوڑ میں موجود قبرستان کی باؤنڈری کی تعمیر کے سبب ہنگامے کے دوران سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ نے اپنے اوپر جان لیوا حملے کا الزام لگایا اور تھانہ دہلی گیٹ میں تحریر دی۔

جان لیوا حملہ کا الزام لگایا
جان لیوا حملہ کا الزام لگایا
author img

By

Published : Mar 19, 2023, 8:10 PM IST

جان لیوا حملہ کا الزام لگایا

ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ تھانہ دہلی گیٹ کے انتہائی حساس علاقے روراوڑ میں قبرستان کی باؤنڈری کی تعمیر کودو پولیس اہلکاروں نے رکودیا ہے، ادھر حاجی ضمیر اللہ نے اپنے اوپر جان لیوا حملہ کا الزام عائد کیا ہے۔سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ نے صحافیوں کو بتایا آج صبح قبرستان کی باؤنڈری کی تعمیراتی کام کو پولس نے رکوا دیا گیا تھا جس کے بعد علیگڑھ شہر مفتی کے داماد سمیت ہم پانچ لوگ تھانہ دہلی گیٹ آئے تاکہ سرکل آفیسر سے اس معاملہ پر بات چیت کرسکیں،اس دوران بات کرنے تو ہم پر وینے واشنیں سمیت کچھ لوگوں نے حملہ کر دیا۔

سابق رکن اسمبلی ضمیر اللہ نے مزید کہا کہ مجھ پر جان لیوا حملہ کیا گیا، مجھے گرا دیا گیا، پولیس اور میرے سیکورٹی گارڈ نے مجھے بچایا، مجھے نہیں معلوم مجھ پر جان لیوا حملہ کیوں کیا گیا، مجھ پر حملہ کرتے وقت حملہ کرنے والے افراد نازیبا الفاط کا استعمال کرتے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ پندرہ سولہ افراد کے خلاف تحریر دی گئی ہے جس میں آٹھ دس نامعلوم افراد ہیں، سرکل آفیسر نے بارہ گھنٹے کے اندر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ادھر اس معاملہ پر ایس پی سٹی نے بتایا سی سی ٹی وی فوٹیج سے جانچ کی جارہی ہے،جو بھی قصوروار ہوگا اس کو سزا دی جائے گی۔ایک جانب سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ پر حملہ کے خلاف لوگ اکھٹا ہوکر سراپا احتجاج ہیں تو وہیں دوسری جانب تھانہ دہلی گیٹ علاقے میں بی جے پی کارکنان بھی احتجاج کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Where Is Bulldozer: مسلمانوں پر چلایا جانے والا بلڈوزر اب کہاں گیا، حاجی ضمیر اللہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.