اترپردیش کے شہر مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے مراد میں ایک نئے پرائیوٹ اسکول کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر حظاب کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے روشن اور تابناک مستقبل بنانے کے انہیں اعلی اور معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ کیونکہ تعلیم ہی ایک ایسا چراغ ہے جو مایوسی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں یاس و امید کرن دکھاتا ہے۔اور کسی بھی قوم کے شاندار مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے۔ Education Is The Main Factor For A Brighter Future انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں اپنے ملک کو ترقی کے اعلی معیار پہنچانا ہے تو ہمیں اپنے معاشرہ سے دو چیزوں کے خاتمہ کے لئے پُر عزم ہونا پڑے گا۔سب سے ہمیں بدعنوانی قد غن لگانا ہوگا اور فرقہ پرستی کو ختم کرنا پڑے گا تب کہیں جاکر ہمارا یہ ملک دنیا بھر منفرد مقام حاصل کرسکتا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ قرآن کریم میں بھی پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ قرآن کریم کے سورہ اقراء میں تعلیم حاصل کرنے ترغیب دی گئی ہے۔اس کے علاوہ پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ نے حصول تعلیم کی اہمیت او افادیت کے پیش نظر فرمایا کہ ’’تعلیم حاصل کرنے کے لئے اگر چین کا بھی سفر کرنا پڑے تو جا کر تعلیم حاصل کرو’’
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم پر ہی اکتفا نہیں کرنا ہے بلکہ اپنے بچوں کی صحیح تربیت بھی کرنی ہے ۔
مزید پڑھیں:MP ST Hassan on Muslim Issues: مسلم نوجوانوں سے تعلیم حاصل کرنے کی اپیل
اس موقع پر ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے طلبا و طالبات کے حوصلہ افزائی کے لئے انہیں انعام و اکرام سے نوازا-