مرادآباد کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن اور سپا کے کئی ایم ایل اے مرادآباد ایس ایس پی پر بھاکر چودھری سے ملے تھے۔
اور قربانی کے جانور لگائے جانے کی مطالبہ کیا تھا۔
مطالبہ پورا ہونے پر اب مرادآباد میں قربانی کے جانوروں کے بازار لگائے جا رہے ہیں۔
ای ٹی وی کے نمائندے نے مرادآباد تھانہ مینا ٹھیر علاقے میں لگنے والے طاہر پور بازار کا جائزہ لیا۔
گذشتہ برس کے مقابلہ اس سال بکرے کم دکھائی دے رہے ہیں۔بازار میں رونق کم ہے۔
یہی بھی پڑھیے:بچہ مزدوری اور اسمگلنگ میں اضافہ ہونے کا امکان
مرادآباد کا طاہر پور بازار ایک قدیمی بازار ہے یہاں پر بکروں کی خرید و فروخت بڑے پیمانے پر کی جاتی رہی ہے، تاہم اس برس ایسا نہیں ہے۔