علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اےایم یو) کے ویمنس کالج اور دیگر شعبہ جات میں "سوچھتا پکھواڑہ" منایا جارہا ہے۔ ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیم خاتون نے اساتذہ کے ہمراہ کالج احاطہ میں شجرکاری کی۔ اس مہم میں 75 سے زیادہ اساتذہ شامل ہوئے۔
اس موقع پر سبھی حاضرین نے صفائی برقرار رکھنے اور ماحولیات کے تحفظ کا حلف لیا۔ پروفیسر نعیمہ خاتون نے سبھی کو حلف دلایا۔
اساتذہ نے عہد کیا کہ وہ 'سوچھتا' کے تیئں سو گھنٹے وقف کریں گے اور دیگر افراد کو بھی صفائی کی اہمیت اور صحت مند ماحولیات کے تیئں بیدار کریں گے۔'
پروفیسر منیرہ نے، ٰڈاکٹر طیبہ نسرین اور ڈاکٹر منصور عالم صدیقی کے تعاون سے پروگرام کا انتظام سنبھالا۔ اس دوران کووڈ پروٹوکول کا خیال بھی رکھا گیا۔
اے ایم یو کے شعبہ عربی کی بھی جانب سے 'سوچھتا پھکواڑہ' کے تحت پندرہ روزہ خصوصی بیداری و صفائی مہم کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو ملک کی ٹاپ۔10 یونیورسٹی میں شامل
پروفیسر فیضان احمد (صدر، شعبہ عربی) نے کہا کہ 'تدریسی و غیر تدریسی عملے کے اراکین نے شعبہ کے احاطہ میں صفائی کی۔ انہوں نے کہا کہ 'حکومت کے 'سوچھتا مشن' کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'سبھی مذاہب جسمانی و ماحولیاتی صفائی ونظافت برقرار رکھنے کے تلقین کرتے ہیں۔'
پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سید علی نے 'سوچھتا' کا حلف دلایا۔ حاضرین نے سال میں سو گھنٹے سوچھتا مشن کے نام وقف کرنے کا عزم کیا۔ سوچھتا پھکوڑا پر مکالمہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔