ETV Bharat / state

Sufi Islamic Board: صوفی اسلامک بورڈ کا دعوت اسلامی پر سنگین الزام

صوفی اسلامک بورڈ کے قومی ترجمان و شاعر کشیش وارثی نے پاکستان کی تنظیم دعوت اسلامی پرغیرقانونی طریقے سے فنڈ اکٹھا کرنے کا الزام لگایا ہےSufi Islamic Board

صوفی اسلامک بورڈ کا دعوت اسلامی پر سنگین الزام

author img

By

Published : Dec 5, 2022, 3:25 PM IST

مرادآباد: صوفی اسلامک بورڈ کے قومی ترجمان اور شاعر کاشیش وارثی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی تنظیم دعوتِ اسلامی نے 13، 22 نومبر کو ہندوستان میں ٹیلیتھن نامی ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعہ اپنے پیروکاروں سے فنڈنگ ​​کی اپیل کی ہے۔ نواز ریلیف فاؤنڈیشن اس کے لئے عطیات مانگتی ہے، اس کے علاوہ دعوت اسلامی فطرہ، زکوٰۃ اور دیگر اسلامی فنڈنگ ​​ذرائع سے رقم اکٹھی کرتی ہے۔Sufi Islamic Board Spokesperson Accuses Jamaat E Islami For Misusing Of Funds

صوفی اسلامک بورڈ کا دعوت اسلامی پر سنگین الزام

شاعر نے مزید یہ الزام لگایا کہ دعوت اسلامی کا مدنی چینل جو کہ کراچی، پاکستان میں واقع ہے، مدد کے نام پر کروڑوں روپے براہ راست اکٹھا کرکے پاکستان چلا جاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دعوت اسلامی پورے ہندوستان کے 500 سے زیادہ اضلاع میں کام کر رہی ہے جن میں مراد آباد، ممبئی، احمد آباد، کانپور دہلی جیسے اہم شہر شامل ہیں جہاں سے دعوت اسلامی کو کروڑوں روپے ملتے ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ بھارت میں اتنا پیسہ اکٹھا کرنے والی اس تنظیم کا سربراہ کون ہے اور یہ پیسہ کہاں استعمال ہوتا ہے اس کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے۔ یہ کسی معمہ سے کم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Muslims Man Wrote A Book on Bhagwad Gita بھگوت گیتا سے متاثر سدرت اللہ انصاری نے کتاب لکھی

کشیش وارثی نے کہا ہے کہ ہر ہندوستانی کو یہ جاننے کا حق ہے کہ آخر کار ملک کی محنت کی کمائی کا ایک حصہ دعوت اسلامی کے ذریعہ کسی دوسرے ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے کام کر رہا ہے جس کی بنیاد ہی بھارت کی مخالفت میں رکھی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہم اور حساس بات یہ ہے کہ ایسی تنظیم جو دن رات بھارت کی یکجہتی اور سالمیت کو پارہ پارہ کرنے میں مصروف ہے، بھارت کے عوام سے پیسے لے کر پاکستان کو مضبوط کرنا یقیناً بدقسمتی ہے۔Sufi Islamic Board Spokesperson Accuses Jamaat E Islami For Misusing Of Funds

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.