ETV Bharat / state

بریلی کالج میں آج سے تعلیم کا آغاز

author img

By

Published : Nov 25, 2020, 12:52 PM IST

تعلیمی ادارے کھولنے کے احکامات کے بعد بریلی کالج کو بھی منگل سے کھول دیا گیا ہے۔

students returns to college after Eight months in bareilly
بریلی کالج شروع

کالج میں سب سے پہلے پوسٹ گریجویٹ کے پچاس فیصد طلباء و طالبات کو کلاس آنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ گریجویشن کے طلباء و طالبات کو روسٹر سسٹم کے تحت کالج آنے کے لیے کہا گیا ہے۔

تقریباً چالیس ہزار ریگولر طلباء کو تعلیمی درس دینے والی بریلی کالج کو بروز منگل سے طلباء و طالبات کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

پہلے دن بہت کم تعداد میں طلباء نے حاضری دی ہے۔ کالج کے دونوں گیٹ پر بیرئر کے پاس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

تمام طلباء کو کالج میں داخل ہونے سے پہلے ہاتھوں کو لازمی طور پر سینیٹائز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بغیر ماسک کے کسی بھی طالب علم اور طالبہ کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ گیٹ پر ہی تھرمل اسکریننگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

بریلی کالج شروع

اترپردیش حکومت نے 23 نومبر سے تمام ڈگری کالج کھولنے کی اجازت دی تھی۔ لیکن کالج کو 24 نومبر کو کھولا گیا۔ دراصل 23 نومبر کو کالج کے سبھی کلاسز کو سینیٹائز کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد کالج کو حکومت کے نافذ قوانین کے شرائط کے مطابق کھولا گیا ہے۔ پوسٹ گریجویشن کے پچاس فیصد طلباء اور گریجویشن کے طلباء کو روسٹر کے حساب سے کالج آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پوسٹ گریجویشن کے پچاس فیصد طلباء کو آنے کا طریقہ یہ ہے کہ آدھے طلباء پیر اور آدھے طلباء منگل کو کالج آئیں گے۔ یہی سسٹم بدھ، جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو بھی نافذ رہےگا۔

جبکہ گریجویشن میں پارٹ ایک کے طلباء پیر اور منگل، پارٹ دو کے طلباء بدھ اور جمعرات اور پارٹ تین کے طلباء جمعہ اور ہفتہ کو کالج آئیں گے۔ جبکہ طلباء طالبات کے والدہ اور سرپرستوں کے کالج میں داخل ہونے پر مکمل طور پر پابندی لگائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.