پولیس کے ترجمان نے یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی جی پی سنگھ کی نگرانی میں آج یوپی کے 112ہیڈکوارٹروں میں پولیس ڈائرکٹر جنرل (امن و قانون)، انسپکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر نے ریاست کے زونل اینڈ ڈسٹرکٹ سوشل میڈیا سیل میں مقرر انچارج افسر اور انچارج میڈیل سیل اور ضلع میڈیا انچارج اور سائبر سیل انچارج کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ موجودہ حالات میں درپیش چیلنجوں کے تعلق سے سوشل میڈیا کے ذریعہ قابل اعتراض اور گمراہ کن میسیج، ویڈیوز وغیرہ سے سماجی ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی اور عام لوگوں کو ریاست میں سماجی خیرسگالی اور آپسی بھائی چارہ قائم رکھنے کے لیے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموں پر بیدار رہنے کے سلسلہ میں تفصیلی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے بتایا کہ آج بھیجی گئی ہدایات میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے والے افراد کے خلاف معاملہ درج کرکے ان کے سوشل میڈیا اکاونٹ کو لاک کرانے کی کارروائی کرتے ہوئے ایسے افراد کے خلاف فوری طورپر قانونی کارروائی کی جائے۔
سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کو محفوظ رکھنے کے عمل کے بارے میں بھی بتایا گیا تاکہ پوسٹ ڈیلیٹ ہونے پر بھی ثبوت دستیاب رہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض،گمراہ کن پوسٹ کرنے والے لوگوں کے سلسلہ میں معلومات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے لوگوں کی،جو قابل اعتراض پوسٹ کرکے سماج میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، نشاندہی کرکے تھانہ وار رجسٹر بناکر ان کا رجسٹریشن کیا جائے اور ان پر کڑی نظر رکھی جائے۔
فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی - strict action to be taken
اترپردیش میں سوشل میڈیا پر سماج میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے لیے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
پولیس کے ترجمان نے یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی جی پی سنگھ کی نگرانی میں آج یوپی کے 112ہیڈکوارٹروں میں پولیس ڈائرکٹر جنرل (امن و قانون)، انسپکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر نے ریاست کے زونل اینڈ ڈسٹرکٹ سوشل میڈیا سیل میں مقرر انچارج افسر اور انچارج میڈیل سیل اور ضلع میڈیا انچارج اور سائبر سیل انچارج کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ موجودہ حالات میں درپیش چیلنجوں کے تعلق سے سوشل میڈیا کے ذریعہ قابل اعتراض اور گمراہ کن میسیج، ویڈیوز وغیرہ سے سماجی ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی اور عام لوگوں کو ریاست میں سماجی خیرسگالی اور آپسی بھائی چارہ قائم رکھنے کے لیے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموں پر بیدار رہنے کے سلسلہ میں تفصیلی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے بتایا کہ آج بھیجی گئی ہدایات میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے والے افراد کے خلاف معاملہ درج کرکے ان کے سوشل میڈیا اکاونٹ کو لاک کرانے کی کارروائی کرتے ہوئے ایسے افراد کے خلاف فوری طورپر قانونی کارروائی کی جائے۔
سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کو محفوظ رکھنے کے عمل کے بارے میں بھی بتایا گیا تاکہ پوسٹ ڈیلیٹ ہونے پر بھی ثبوت دستیاب رہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض،گمراہ کن پوسٹ کرنے والے لوگوں کے سلسلہ میں معلومات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے لوگوں کی،جو قابل اعتراض پوسٹ کرکے سماج میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، نشاندہی کرکے تھانہ وار رجسٹر بناکر ان کا رجسٹریشن کیا جائے اور ان پر کڑی نظر رکھی جائے۔
efghb
Conclusion: