ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں سنی وقف بورڈ کی آڈٹ سے متعلق دستاویز چوری ہوگئی ہے۔
وہیں 5 برس قبل خاص آڈٹ دستاویزات چوری ہونے سے افسران کے درمیان ہلچل مچی ہوئی ہے۔
اتر پردیش میں واقع باپو بھون میں اقلیتی بہبود اور وقف سیکشن 2 کا دفتر ہے۔
وہیں حفاطتی انتظام کے درمیان فائل چوری ہونے کی وجہ سے افسران سکتے میں ہیں۔
اس معاملے میں سیکشن آفیسر رام بھرت نے حضرت گنج کوتوالی میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
وہیں دونوں بورڈ میں گڑبڑی پر وزیراعلی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے میں گزشتہ روز سی بی آئی جانچ کی سفارش کی تھی۔