بریلی: پریاگ راج پولیس اشرف کے وارنٹ کے ساتھ پیر کی صبح بریلی جیل پہنچ گئی۔ امیش پال اغوا کیس کا فیصلہ 28 مارچ کو پریاگ راج کی عدالت میں سنایا جانا ہے۔ اس لیے بریلی جیل میں بند شہ زور رہنما عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو عدالت میں پیش ہونا ہے۔ پریاگ راج پولس اور ایس ٹی ایف سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان اشرف کے ساتھ آج صبح پریاگ راج کے لیے روانہ ہوئی اور لیکر نینی جیل پہنچی۔ ساتھ ہی سابرمتی جیل میں بند مافیا عتیق احمد کو بھی پریاگ راج کے نینی جیل لایا گیا۔
عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف پر الزام ہے کہ انہوں نے سال 2006 میں امیش پال کا اغوا کیا تھا۔ امیش پال کا 24 فروری 2023 کو پریاگ راج میں قتل کیا گیا تھا۔ اغوا کے مقدمے میں عتیق احمد کے ساتھ ان کے بھائی اشرف کو بھی ملزم بنایا گیا تھا۔ اشرف کو 11 جولائی 2020 کو نینی جیل سے بریلی ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ تب سے وہ بریلی ڈسٹرکٹ جیل میں ہیں۔ اشرف کو بحفاظت عدالت لے جانے کے لیے 2 سی اوز سمیت 16 پولیس اہلکار تعینات تھے۔ عتیق احمد کی بہن نے عتیق اور اشرف کے مارے جانے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
عتیق احمد کا بھائی اشرف ڈھائی سال سے بریلی ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہے۔ پریاگ راج میں امیش پال قتل کیس میں اس کا نام سامنے آنے کے بعد تفتیشی ایجنسیوں کی نظر اشرف پر لگی ہوئی ہے۔ تھانہ بیتھری چین پور کی پولیس کو جیل میں غیر قانونی ملاقات، پولیس افسران کے قتل کی منصوبہ بندی، میٹنگ کے دوران پراسیکیوشن اور گواہوں کی رقم اور دیگر سامان کی ترسیل کی اطلاع ملی تھی۔ اب تک اشرف کے 6 ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عتیق اور اشرف کو 28 مارچ کو ایم پی-ایم ایل اے کی عدالت میں گواہی دینا ہے۔ پریاگ راج ایس ٹی ایف 500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد اشرف کو سڑک کے ذریعے نینی جیل لے کر پہنچی۔
مزید پڑھیں:Atiq Ahmed's Sister On Judgement ہم عدالت کا فیصلہ قبول کرنے کیلئے تیار، عتیق کی بہن