ETV Bharat / state

بقرعید پر بی جے پی رکن اسمبلی کے متنازع بیان پر جواب

اتر پردیش کے اسمبلی حلقہ غازی آباد سے بی جے پی رکن اسمبلی نند کشور گجر کے بیان سے ریاست کی سیاست کا ماحول گرم ہو گیا ہے۔

Dr.S.T.Hasan
Dr.S.T.Hasan
author img

By

Published : Jul 29, 2020, 9:53 PM IST

عیدالاضحی کے نزدیک آتے ہی بی جے پی کے رکن اسمبلی نند کشور گجر نے بقرعید کو لیکر ایک متنازع بیان دیا ہے۔

Dr.S.T.Hasan

گجر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 'جسے بھی قربانی دینی ہے وہ اپنے بچوں کی قربانی دے اس بیان میں گجر نے یہ بھی کہا ہے کہ گوشت کھانے سے کورونا پھیلتا ہے اس لیے اس بار قربانی نہیں دینی چاہیے'۔

نند کشور گجر کے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے مراد آباد سے ایس پی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا ہے کہ اس طرح کا بیان اسلام کے لیے ہی نہیں بلکہ ملک کے آئین کے خلاف ہے۔

ڈاکٹر حسن نے کہا کہ جس طرح سے گجر نے یہ بھی کہا ہےکہ اگر تم بکرا کاٹو گے یا کوئی بھی جانور کاٹو گے تو وہ کود بھی بکرا یا جانور بن جائے گا اس بات کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر حسن نے کہا کہ ان کے (کشور گجر) بیان کے مطابق آنے والے 50 سالوں میں سب لوگ جانور بن جائیں گے اور پارلیمان میں بھی بکرے بکری اور جانور ہی ہوں گے یہ لوگ ایسے لوگ ہیں جو ہندو دھرم کی بھی توہین کرتے ہیں ابھی تک کسی نے بھی ہندو دھرم کے لوگوں نے بھی اس طرح کی توہین نہیں کی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.