ریاست اترپردیش کے مرادآباد میں گزشتہ دنوں ہولی کے موقع پر شراب پی کر ہنگامہ کرنے کے جرم میں پولیس نے کچھ لڑکوں کو گرفتار کیا تھا۔
جس کے بعد خالد نامی ایک لڑکے نے دھمکی بھرے لہجے میں ایس ایس پی کو کال کرکے خود کو سیکریٹریٹ کا افسر بتاتے ہوئے حراست میں لئے گئے لڑکوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
فرضی افسر کے نام سے دھمکی دینے والے شخص پر ایس ایس پی کو شک ہوا، جس کے بعد ایس ایس پی نے کال کرنے والے کی تفتیش کرائی جس میں وہ فرضی نکلا۔
اس معاملے کے پیش نظر ایس ایس پی نے سول لائنس تھانے میں اپنے پی آر او ہریندر سنگھ کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا ۔
جس کے بعد پولیس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کی تو پتا چلا کہ دھمکی بھرے لہجے میں کال کرنے والا شخص خالد ہے،جسے آج سول لائن پولیس نے گرفتار کر لیا اور میڈیکل جانچ کے بعد جیل بھیج دیا ہے ۔
اطلاع کے مطابق گرفتار ملزم خالد خود کو بھوڑے محلے کا باشندہ بتایا ہے جو مہجولا کی ایک کمپنی میں کام کرتا ہے۔