ETV Bharat / state

Rampur By-election Lok Sabha: ایس پی امیدوار عاصم راجہ کا انتخابی جلسہ میں خطاب - SP Candidate Asim Raja

ریاست اترپردیش کے رامپور میں 23 جون کو ہونے والے لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کے لیے سماجوادی پارٹی کے امیدوار عاصم راجہ نے اپنے ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپنے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔ اس دوران سماجوادی پارٹی رہنما اعظم خاں بھی موجود رہے۔ Speech of SP Candidate Asim Raja in Election Rally

ایس پی امیدوار عاصم راجہ کا انتخابی جلسہ میں خطاب

author img

By

Published : Jun 12, 2022, 7:59 AM IST

رامپور: 23 جون کو رامپور میں منعقد ہونے والے لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کے لیے سماجوادی پارٹی کی جانب سے بنائے گئے امیدوار عاصم راجہ SP Candidate Asim Raja نے ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے ووٹوں کی اپیل کی۔ اس دوران عاصم راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری کبھی الیکشن لڑنے کی خواہش نہیں تھی۔ انہوں نے اعظم خاں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے اعظم خاں سے 40 برس پرانے روابط ہیں۔ اعظم خان ہمارے قائد ہیں۔ Speech of SP Candidate Asim Raja in Election Rally

ایس پی امیدوار عاصم راجہ کا انتخابی جلسہ میں خطاب

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ مجھے ٹکت دینے کی کوشش کی گئی تھی لیکن میں معذرت کرتا رہا لیکن قائد کے کچھ فیصلے ایسے ہوتے ہیں کہ بہرحال اپنے قائد کے حکم کو ٹالا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قائد اعظم کی محبت ہی ہے کہ میں پورے حوصلے اور جذبے کے ساتھ انتخابی میدان ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خاں کے علاوہ رامپور میں کسی نے ترقیاتی کام نہیں کیے ہیں۔ لوگ اعظم خاں کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر ہمیں ووٹ کریں گے۔ Asim Raja Election Campaign

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں اعظم خاں نے محمد علی جوہر یونیورسٹی جیسے اعلیٰ تعلیمی ادارہ کا قیام کیا جو ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا۔ وہیں اس موقع پر عاصم راجہ نے یہ بھی کہا کہ میں ایک معمولی سے خاندان سے آتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ بی جے پی کے کروڑ پتی امیدوار سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری جو سادہ سی زندگی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ عاصم راجہ نے کہا کہ میں جس طرح سے آج آپ سب کے درمیان آتا ہوں رکن پارلیمان منتخب ہونے کے بعد بھی آپ دیکھیں گے کہ میری زندگی میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی۔ میں نے اپنے قائد اعظم خاں کی خواہش کا احترام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ عاصم راجہ کئی برسوں سے سماجوادی پارٹی کے شہر صدر بھی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی الیکشن میں وہ امیدوار بنائے گئے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ رامپور میں ہونے والے لوک سبھا کے ضمنی چناؤ میں صرف دو ہی پارٹیاں میدان میں ہیں۔ ایک طرف برسراقتدار بی جے پی کے امیدوار ہیں تو وہیں دوسری جانب سماجوادی پارٹی کے عاصم راجہ ہیں تو اس طرح سے رامپور میں اب صرف بی جے پی اور سماجوادی پارٹی کے درمیان ہی مقابلہ ہے۔ بہرحال دیکھنا ہوگا کہ 23 جون کو ہونے والے ضمنی چناؤ میں رامپور کے عوام کس کو اپنا نمائندہ بناکر لوک سبھا بھیجیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.