ETV Bharat / state

'دستک' اپنی نوعیت کا منفرد شمارہ کیوں ہے؟

بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہء اردو سے شائع ہونے والا ریسرچ جنرل 'دستک' منظر عام پرآچکا ہے. اس رسالے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں اردو زبان کے معروف نقاد عبدالرحمٰن بجنوری پر خصوصی شمارہ شائع کیا گیا ہے

author img

By

Published : Feb 13, 2020, 6:37 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:56 AM IST

اردو زبان کے معروف نقاد عبدالرحمٰن بجنوری پر خصوصی شمارہ

ریاست اترپردیش کے معروف تعلیمی ادارہ بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہء اردو سے شائع ہونے والا ریسرچ جنرل 'دستک' منظر عام پر آچکا ہے، اس رسالے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں اردو زبان کے معروف نقاد عبدالرحمٰن بجنوری پر خصوصی شمارہ شائع کیا گیا ہے، جس میں ملک و بیرون ملک کے 15بڑے قلم کاروں کے مقالے شامل کئے گئے ہیں۔

معروف نقاد عبدالرحمٰن بجنوری

اردو شعبہ کے صدر پروفیسر آفتاب احمد آفاقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا یہ شمارہ اردو داں طبقہ کے لئے اس نوعیت سے مختلف ہے کیونکہ اردو کے طلبہ کے درمیان ریسرچ کا ذوق ختم ہوتا جارہا تھا لیکن شمارے میں جتنے بھی مضامین شامل کیے گئے ہیں وہ مستند، تحقیقی و تنقیدی مضامین ہیں۔

اس بات پر انہوں نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ میگزین میں گوشہ عبدالرحمن بجنوری شامل کیا گیا ہے عبدالرحمن اردو کے وہ معروف نقاد ہیں جن پر اردو زبان میں کمیاب مواد موجود ہیں، یہی وجہ ہے کہ عبدالرحمن بجنوری پر لکھنے کے لئے زبردست تحقیق کار موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کی سہ ماہی رسالہ دستک کے سبھی مضامین ریسرچ پر مبنی ہوتے ہیں اور ہر رسالے میں ایسے منفرد شخص کو خاص جگہ دی جاتی ہے جن کو اردو طبقہ فراموش کرچکا ہے.

انہوں نے کہا کہ عبدالرحمن بجنوری کی اردو میں وہ نمایاں خدمات ہیں جنہوں نے غالب کو مغربی ممالک کے ادباء اور شعراء کے مقابل کھڑا کیا تھا، انہوں نے عبد الرحمن بجنوری کا سب سے مشہور قول بھارت کی دو الہامی کتابیں ہیں: ایک دیوان غالب اور دوسری مقدس وید ہے۔

آفاقی نے کہا کہ اس میگزین میں عبدالرحمن بجنوری کا وہ مقالہ شامل کیا گیا ہے جو انہوں نے حالی پر لکھا تھا، آج کے بیشتر اردو داں طبقہ کے دانشور عبدالرحمن بجنوری کے حوالے سے اس مقالہ کو نہیں جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عبدالرحمن بجنوری نہ صرف ایک نقاد تھے بلکہ شاعر بھی تھے، ادیب بھی تھے، مصنف بھی تھے اور اردو میں ان کی نمایاں خدمات ہیں، یہی وجہ ہے کہ سہ ماہی ریسرچ جنرل 'دستک' میگزین میں ان کو خاص مقام دیا گیا ہے۔

بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ اردو شعبے کی جانب سے شائع ہونے والا 'دستک' ارد دنیا کا واحد اور ممتاز میگزین کا درجہ رکھتا ہے۔

میگزین کے مدیر پروفیسر آفتاب احمد آفاقی نے بتایا کہ یہ اردو ادب کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرز، ادب سے دلچسپی رکھنے والے قلم کاروں، تحقیق اور تنقید کے میدان میں آگے بڑھنے کے خواہاں افراد کے لیے بیش قیمتی تحفہ ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.