ETV Bharat / state

مرادآباد: راہگیر روزے داروں کے لیے افطار کا خاص اہتمام

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے جامع مسجد چوک پر ہر سال کچھ دکاندار مل کر راہ گیر روزے داروں کے لئے افطار کے ٹیبل سجاتے ہیں۔

مرادآباد:راہ گیر روزے داروں کے لیے افطار کا خاص اہتمام

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 10:47 PM IST

ماہ رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہے اور روزے دار روزے رکھ رہے ہیں۔ رمضان اللہ کی عبادت کا مہینہ ہے اس مہینے میں روزے دار پورے مہینے روزے رکھتے ہیں اور اللہ کی عبادت کرتے ہیں

ماہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں روزہ افطار کی بات کریں تو ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے جامع مسجد چوک پر ہر سال کچھ دکاندار مل کر راہ گیر روزے داروں کے لئے افطار کے ٹیبل سجاتے ہیں۔

مرادآباد:راہ گیر روزے داروں کے لیے افطار کا خاص اہتمام
افطار کے وقت کے دوران جو روزے دار راستے میں ہوتے ہیں وہ یہاں آکر ٹیبل پر سجے افطاری سے ہی اپنا روزہ کھولتے ہیں، تو وہیں آس پاس کی مارکٹ کے لوگ بھی اسی ٹیبل پر سجے افطار سے ہی افطاری کرتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں ہر برس رمضان میں راہ گیروں کے لیے اس طرح کا ٹیبل سجایا جاتا ہے، وہ یہاں رک کر اپنا افطار کرتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔یہاں کے مقامی دکاندار مل جل کر روزے داروں کے لیے اس طرح کا انتظام کرتے ہیں تاکہ انہیں افطار کے وقت زیادہ پریشانی نہ ہو۔یہاں روزانہ اس طرح سے افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

کورونا وائرس بیماری کے چلتے اس سال افطار ٹیبل پر بہت کم روزے دار آئے ہیں۔ روزے دار چلتے چلتے اس روزہ ٹیبل پر ہی افطار کرتے ہیں اور روزہ کھول کر آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ یہ روزہ افطار ٹیبل برسوں سے لگایا جا رہا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.