ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں جمعرات کو سوشلسٹ بلیٹن رکنیت مہم Socialist Bulletin Membership Campaign کے تحت گدیا گاؤں میں گیان سنگھ یادو نے کہا کہ جس وقت سے بی جے پی حکومت نے سماجوادی پارٹی کے کارکنان کا استحصال کرنا شروع کیا تھا۔ اسی وقت سے پارٹی انتخابات کے لئے تیار ہو گئی تھی۔Gyan Yadav On Up Assembly Polls 2022
پیوش جین کے ساتھ سماجوادی پارٹی کے تعلقات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں کہا کہ یہ پروپیگنڈہ بنایا گیا تھا کہ پیوش جین سماجوادی پارٹی کے لیڈر ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیوش جین کے گھر سے جو بھی رقم نکل رہی ہے۔ وہ بی جے پی رہنماؤں کی ہے۔
- یہ بھی پڑھیں: Pramod Tiwari in Barabanki: ملک کی دوسری لڑائی ہے اترپردیش اسمبلی انتخابات، پرمود تیواری
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے عوام بی جے پی حکومت کی منشہ سے مکمل طور سے واقف ہو گئی ہے اس لئے اس دفعہ وہ ہندو مسلم کے درمیان تقسیم نہیں ہونے والی ہے۔ عوام نے طے کر لیا ہے کہ وہ سماجوادی پارٹی کو ووٹ دیکر اکھلیش یادو کو وزیراعلیٰ بنائیں گے۔