ETV Bharat / state

وکاس دوبے کیس: ایس آئی ٹی ٹیم نے لکھنؤ میں عارضی دفتر قائم کیا - وکاس دوبئے معاملہ

گینگسٹر وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کے معاملے کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ معاملے کی جانچ کے سلسلے میں لکھنؤ کے باپو بھون میں ایس آئی ٹی نے عارضی طور پر اپنا دفتر قائم کیا ہے۔

وکاس دوبئے:ایس آئی ٹی ٹیم نے لکھنؤ میں عارضی دفتر قائم کیا

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 6:38 PM IST

ہلاک شدہ ملزم وکاس دوبے معاملے میں ایک ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو پولیس کے ذریعہ کیے گئے انکاؤنٹر معاملے کی گہرائی سے جانچ کرے گی۔

ایس آئی ٹی ٹیم نے لکھنؤ کے سکریٹریٹ کے باپو بھون میں ایک دفتر بھی قائم کیا ہے۔ ساتھ میں ٹیم نے اپنا ای امیل اکاؤنٹ اور دفتر کا پتہ بھی جاری کیا ہے، تاکہ اگر کسی شخص کے پاس اس معاملے سے جڑی کوئی بھی جانکاری ہو، وہ آسانی سے براہ راست ایس آئی ٹی ٹیم سے رابطہ کرسکے۔

کانپور تصادم معاملے میں ایس آئی ٹی آج اور 20 سے 25 جولائی تک دوپہر 12 بجے سے 2 بجت تک بیانات درج کرے گی جس بھی شخص کے پاس جانکاری ہے وہ ان سے آسانی سے رابطہ کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 2 جولائی کو کانپور کے چوبے تھانہ علاقے کے بکراؤں گاؤں میں وکاس دوبے کو پکڑنے گئی پولیس ٹیم پر ہوئے حملے میں 8 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وکاس دوبئے اور اس کے پانچ ساتھیوں کو مار گرایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.