متھرا: شری کرشن جنم بھومی کی ملکیت کے پیش نظر 25 ستمبر کو سول جج سینئر ڈویژن چھایہ شرما کی عدالت میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی۔ جس میں شری کرشن جنم بھومی کی احاطے کو مسجد سے آزاد کرانے کے لئے مطالبہ کیا گیا تھا۔
داخل عرضی کی پیش نظر آج دوپہر 2:35 بجے عرضی گزار کے ذریعہ عدالت میں ثبوت پیش کئے گئے۔ جس کے بعد عدالت عظمیٰ کے وکلاء نے کورٹ میں پیش کئے گئے ثبوت کو نامکمل مانتے ہوئے عرضی کو مسترد کردیا۔
اطلاعات کے مطابق شری کرشن جنم استھان کمپلیکس 13.37 ایکڑ پر تعمیر کیا گیا ہے جس میں ڈیڑھ ایکڑ میں شری کرشن جنم بھومی، لیلا منچ ، بھاگوت بھون اور شاہی عیددگاہ مسجد شامل ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی حکمرانی کے دوران، 1815 میں اس اراضی کی نیلامی ہوئی تھی جو بنارس کے راجہ پٹنی مل نے اس کو خریدی اور 1940 میں جب پنڈت مدن موہن مالویے متھورا آئے تو، شری کرشن جمن بھومی کی حالت دیکھ کر کافی پریشان ہوئے۔
اس کے بعد مدن موہن مالوئے جی نے متھورا کے صنعت کار جوگل کشور برلا کو کرشن جنم بھومی بحالی کے لئے ایک خط لکھا۔ جس کے بعد شری کرشن جنم بھومی ٹرسٹ 21 فروری 1951 کو قائم کیا گیا اور 12 اکتوبر 1968 کو کٹرا کیشو دیو مندر عراضی پر بات چیت کی گئی، 20 جولائی 1973 کو اس عراضی کی ڈکری ہوئی، حالانکہ کورٹ میں داخل کی گئی عرضی میں ڈکری رد کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔