ETV Bharat / state

'سی اے اے کے خلاف اتحاد کے ساتھ لڑائی لڑنا چاہیے' - شیعہ رہنما و آل انڈیا شیعہ پرسنل لابورڈ کے ترجمان مولانا یعثوب عباس

اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں شیعہ رہنما و آل انڈیا شیعہ پرسنل لابورڈ کے ترجمان مولانا یعثوب عباس نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو متحد ہوکر سی اے اے اور این آرسی کے خلاف پر امن احتجاج کرنا چاہئے۔

آل انڈیا شیعہ پرسنل لابورڈ کے ترجمان مولانا یعثوب عباس
آل انڈیا شیعہ پرسنل لابورڈ کے ترجمان مولانا یعثوب عباس
author img

By

Published : Jan 5, 2020, 11:58 PM IST

مولانا یعثوب عباس نے کہا کہ آر ایس ایس اپنے پرانے ایجنڈے کے تحت ملک میں سی اے اے اور این آر سی جیسے قوانین لے کر سامنے آرہا ہے، مسلمانوں کو پوری طاقت کے ساتھ پر امن طریقے سے اس کے خلاف احتجاج کرنا چاہئے۔

دیوبند کے گاوں تھیتکی میں عیسی رضا کی رہائش گاہ پر میڈیا سے خطاب کر تے ہوئے مولانا یعثوب عباس نے کہا کہ مسلمان ہر گز تشدد نہ کریں کیونکہ تشدد سے کوئی لڑائی نہیں لڑی جاسکتی ہے۔

آل انڈیا شیعہ پرسنل لابورڈ کے ترجمان مولانا یعثوب عباس

مولانا نے کہا کہ مسلم طبقہ کے کچھ لوگ بھی اس کی قانون کے حق میں تشہیر کرنے میں مصروف ہیں، ایسے لوگوں کو سمجھایا جائے اور انھیں بتایا جائے کہ یہ قانون انھیں بھی نقصان پہنچائے گا۔

مولانا نے بی جے پی کے ایک رکن پارلیمان کے ذریعہ اسد الدین اویسی کی داڑھی پر دیے گئے متنازعہ بیان کے بارے میں کہا کہ حکومت اس طرح کے معاملات پر خاموش ہے، مذہبی آزادی کو نشانہ بنانے کے لیے صرف مسلم برادری کے افراد ہی کو نشانہ بنایا جاتا ہے کیونکہ یہاں دیگر مذاہب کے لوگ بھی داڑھی رکھتے ہیں، یہ انتہائی افسوسناک ہے اور اس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔

انھوں نے آخر میں یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے جس رکن پارلیمان نے یہ بیان دیا ہے ان کی رکنیت ختم کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔

Intro:اینکر

سہارنپور کے دیوبند علاقہ شیعہ  مذہبی رہنما آل انڈیا شیعہ پرسنل لاءبورڈ کے ترجمان مولانا یعثوب عباس نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو متحد ہوکر سی اے اے اور این آرسی کے خلاف پر امن احتجاج کرنا چاہئے،انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس اپنے پرانے ایجنڈے کے تحت ملک میں سی اے اے اور این آر سی جیسے قوانین لے کر سامنے آرہا ہے ، مسلمانوں کو پوری طاقت کے ساتھ پر امن طریقے سے اس کے خلاف احتجاج کرنا چاہئے۔

Body:دیوبند کے گاو ¿ں تھیتکی میں عیسی رضا کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے مولانا یعثوب عباس نے کہا کہ مسلمان ہر گز تشددنہ کریں کیونکہ تشدد سے کوئی لڑائی نہیں لڑی جاسکتی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ ہمیں ایک پلیٹ فارم پر اس قانون کے خلاف پرامن طور پر لڑنا چاہئے اور جب تک یہ قانون واپس نہیں لیا جاتا لڑنا چاہئے۔ مولانا نے کہا کہ مسلم سماج کے کچھ لوگ بھی اس کی تشہیر میں مصروف ہیں ، ایسے لوگوں کو سمجھایا جائے اور انھیں بتایا جائے کہ یہ قانون انھیں بھی نقصان پہنچائے گا۔ مولانا نے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ کے ذریعہ اسد الدین اویسی کی داڑھی پر دیئے گئے متنازعہ بیان کے بارے میں کہا کہ حکومت اس طرح کے معاملات پر خاموش ہے ، مذہبی آزادی کو نشانہ بنانے کے لئے صرف مسلم برادری کے افراد ہی کو نشانہ بنایا جاتاہے ، دوسرے مذاہب کے لوگ بھی داڑھی رکھتے ہیں۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کہا کہ بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کی رکنیت جس نے یہ بیان دیا ہے اسے ختم کیا جانا چاہئے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔

Conclusion:بائٹ:1 مولانا یعثوب عباس( آل انڈیا شیعہ پرسنل لاءبورڈ کے ترجمان )
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.