ETV Bharat / state

Shafiqur Rahman Barq on Manish Jagan Agarwal منیش جگن اگروال کو رہا کیا جائے، شفیق الرحمان برق - سنبھل اردو نیوز

سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے آئی ٹی سیل انچارج جگن اگروال کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وہیں ایس پی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمان نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ Demands to Release SP IT Cell Incharge

منیش جگن اگروال کو رہا کیا جائے، شفیق الرحمان برق

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 2:23 PM IST

منیش جگن اگروال کو رہا کیا جائے، شفیق الرحمان برق

سنبھل: اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کے آئی ٹی سیل کے انچارج منیش جگن اگروال کو لکھنؤ کے حضرت گنج پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ دراصل سماجوادی پارٹی کے ٹویٹر ہینڈل سے کچھ تبصرہ کیا گیا تھا۔ سماجوادی پارٹی کا ٹویٹر سیتاپور کے رہنے والے منیش جگن اگروال دیکھتے ہیں، جن کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ وہیں پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ منیش جگن اگروال کی گرفتاری کے بعد سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو لکھنؤ پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے جہاں ایس پی کارکنان نے ہنگامہ کیا ۔ وہیں سنبھل سے ایس پی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمان برق نے مطالبہ کیا کہ منیش جگن اگروال کو فورا رہا کیا جائے، انہوں نے بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ صرف کام وہیں کریں دوسری پارٹیاں نہ کریں، یہ بی جے پی کی دوسری پارٹیوں کے ساتھ نا انصافی ہے اور قانون کے بھی خلاف ہے۔

بتا دیں کہ 6 جنوری کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے یووا مورچہ کی سوشل میڈیا انچارج ریچا راجپوت نے سماج وادی پارٹی کے ٹویٹر ہینڈل سے عصمت دری اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کو لے کر مقدمہ درج کرایا تھا۔ بی جے پی یووا مورچہ کی سوشل میڈیا انچارج ریچا راجپوت نے اپنی شکایت میں کہا تھا 'مجھے سماج وادی پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکی دی جارہی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار ایس پی سپریمو اکھلیش یادو ہوں گے۔ ریچا کی شکایت کے بعد لکھنؤ کی حضرت گنج پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Shafiqur Rahman Barq Slams BJP حکومت ملک کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے، ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق

Shafiqur Rahman Barq Slams BJP بی جے پی مسلمانوں کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے، شفیق الرحمان برق

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.