ETV Bharat / state

Raj Thackeray's Meeting: مہاراشٹرکی کئی تنظیمیں راج ٹھاکرے کے جلسے کی مخالفت میں

حالیہ دنوں میں مہاراشٹر میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے راج ٹھاکرے یوم مہاراشٹر کے دن اورنگ آباد میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں لیکن اورنگ آباد کی کئی تنظیمیں راج ٹھاکرے کے جلسے کے خلاف ہیں۔ ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ راج ٹھاکرے کے متنازع بیانات کی وجہ سے شہر میں امن وامان خراب ہوسکتا ہے۔ Several Organizations Against Raj Thackery's Meeting

مہاراشٹرکی کئی تنظیمیں راج ٹھاکرے کے جلسے کی مخالفت میں

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 9:12 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مہاراشٹر کے یوم تاسیس کے موقع پر ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے اورنگ آباد کے سنسکرتک میدان میں جلسہ کریں گے جس کے لیے ایم این ایس لیڈران تیاریاں کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ جلسے کے لیے نہیں ہوگی۔
Several Organizations Against Raj Thackery's Meeting

مہاراشٹرکی کئی تنظیمیں راج ٹھاکرے کے جلسے کی مخالفت میں
اورنگ آباد میں راج ٹھاکرے کے جلسے کو لے کر کئی تنظیمیں راج ٹھاکرے کے خلاف دکھائی دے رہی ہیں۔ راج ٹھاکرے کے جلسے کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے کئی حصوں میں حال ہی میں تشدد ہوا ہے اور راج ٹھاکرے آئے روز متنازع بیان دے رہے ہیں اور اگر وہ اورنگ آباد جلسے کے دوران کوئی متنازع بیان دیتے ہیں تو اس سے شہر کا ماحول خراب ہو جائے گا۔

یکم مئی کو راج ٹھاکرے کی میٹنگ اور تین مئی کو رمضان کی عید ہے۔ اسی لیے ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ راج ٹھاکرے کے جلسے کو اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ اسی مطالبے کو لیکر ان تنظیموں نے اورنگ آباد کے پولیس کمشنر کو میمورنڈم دیا تاکہ اورنگ آباد میں راج ٹھاکرے کا جلسہ منسوخ کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.