اطلاع ملنے کے بعد پہلے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں کو لگایا گیا تھا لیکن آگ کی بڑھتی شدت کے باعث مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں جو گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب رہیں۔
گرمی کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی۔ دوسری طرف پولیس نے فوری کچی آبادی کو خالی کرا لیا تھا۔ 50 جھگیوں کے راکھ ہونے کی خبر ہے۔ سب سامان بھی جل گئے۔
کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں۔ لیکن کچھ لوگوں کے جھلسنے کی خبر ہے۔ سیکٹر 50 میں واقع برولہ میں نالے کے قریب یہ جھگیاں آباد تھیں۔
بیشتر لوگ لوگ بہار اور مغربی بنگال سے سے تعلق رکھتے ہیں اور کباڑے کا کام کرتے ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ نہیں پتہ چل سکا۔
بتادیں کہ گزشتہ 11 اپریل 2021 کو نوئیڈا کے سیکٹر 65 میں واقع بہلولپور گاؤں میں زبردست آگ لگی تھی۔ جس میں تقریباً 150 خاندان حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔ بہلولپور میں آتشزدگی کے نتیجے میں دو معصوم بچوں کی جھلس کر موت ہو گئی تھی۔
مزید پڑھیں:
کورونا متاثرین کے لیے کانگریس کی پنکھوڑی پاٹھک نے 'آپ کی رسوئی' کا آغاز کیا
آگ کی شدت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 17 گاڑیوں کو 5 گھنٹے تک سخت مشقت کرنا پڑی تھی تب آگ پر قابو پایا جا سکا تھا۔