ETV Bharat / state

Seminar On Premchand پریم چند کی یوم پیدائش پر میرٹھ میں سیمینار کا انعقاد - چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی

میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں منشی پریم چند کی یوم پیدائش کے موقع پر"پریم چند کی عصری معنویت " کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ادب کید نیا سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

پریم چند کی یوم پیدائش پر میرٹھ میں سیمینار کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 1, 2023, 1:24 PM IST

پریم چند کی یوم پیدائش پر میرٹھ میں سیمینار کا انعقاد

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو جنوادی لیکھک سنگھ اور بین الاقوامی اردو اسکالر کے اشتراک سے آج پریم چند کی یوم پیدائش کے موقع پر ”پریم چند کی عصری معنویت“ کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

پروگرام میں خصوصی طور پر پریم چند کی کہانی بڑے گھر کی بیٹی اور ڈاکٹر اسلم جمشید پوری کی کہانی بڑے گھر کی چھوٹی بیٹی کو پیش کیا گیا. اس موقع پر ڈاکٹر اسلم جمشید پوری نے ای ٹی وی سے خاص گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عہد میں پریم چند جیسے کہانی کار اور افسانہ نگار کی بہت ضرورت ہے کیونکہ پری چند نے قریب سو سال پہلے جو کہانی افسانے ناول لکھے وہ آج کے ماحول میں بھی اتنے مقبول ترین جتنے سو سال پہلے تھے۔

انہوں نے کہاکہ آج نفرت کا بازار گرم ہے ایسے پریم چند کی تخلیقات کو عام کرنے کی بے حد ضرورت ہے. منشی پریم چند واحد ایسا فکشن نگار ہے جس کی اہمیت اکیسویں صدی میں ہی نہیں بلکہ با ئیسویں صدی میں بھی رہے گی۔ گوبر ہو یا دھنیا،امیرن ہو یا حامد،سبھی کردار سماجی مسائل،طبقاتی کشمکش اور زمیندارانہ نظام کے مظالم کو خوبصورتی سے پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Urdu Vacancies in UP اسکولوں میں اردو کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کا مطالبہ

ان کا کہنا ہے کہ پریم چند کی تخلیقات میں جو فن ہمیں نظر آتا ہے. اس فن کے اثرات ہمیں پریم چند کے بعد دیگر فکشن نگاروں کی تخلیقات میں بھی دیکھنے کو ملتا ہے. ہندو اور مسلمان کے بیچ کے فاصلے کو ختم کرنے کا کام پریم چند کے افسانوں اور ناولوں میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.