ETV Bharat / state

'جوہر یونیورسٹی ملک کا اثاثہ ہے' - سماج وادی پارٹی رامپور نیوز

ریاست اترپردیش کے شہر رام پور میں سماجوادی پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے انتخابی مہم کے دوراج ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔

تزئین فاطمہ انتخابی مہم کے دوران پہلی مرتبہ عوام سے رو بہ رو
author img

By

Published : Oct 13, 2019, 9:33 PM IST

اس موقع پر انہوں نے رکن پارلیمان اعظم خاں کے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ رامپور کے عوام سے جوہر یونیورسٹی کی حفاظت کی اپیل کی۔

تزئین فاطمہ انتخابی مہم کے دوران پہلی مرتبہ عوام سے رو بہ رو

اس کے علاوہ انہوں نے عوام سے ووٹ دینے کی درخواست بھی کی۔

ریاست اترپردیش کی خالی ہوئی گیارہ اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں رامپور شہر اسمبلی کی نشست کافی اہم مانی جا رہی ہے۔

اس خالی نشست کو حاصل کرنے کے لئے سیدھا مقابلہ سماجوادی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان دیکھا جا رہا ہے۔

سماجوادی پارٹی کی جانب سے پارٹی کے سینئر رہنماء و رکن پارلیمان اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ انتخابی میدان میں ہیں جو حکمراں جماعت بی جے پی کے امیدوار بھارت بھوشن گپتا کے مدمقابل کھڑی ہیں۔

آج تزئین فاطمہ پہلی مرتبہ عوام سے رو بہ رو ہوئیں اور انہوں نے اپنے لئے ووٹ کی اپیل کی۔

اس دوران انہوں نے رکن پارلیمان اعظم خاں پر عائد کئے گئے مقدموں کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا چوری اور ڈکیتی کا کوئی ایسا مقدمہ بچا نہیں ہے جو ایک بڑے تعلیمی ادارے کے بانی پر نہ کیا گیا ہو۔

اس موقع پر انہوں نے اعظم خاں کے ذریعہ رامپور اور پورے اترپردیش میں کرائے گئے ترقیاتی کاموں کا بھی ذکر کیا۔

ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے عوام سے جوہر یونیورسٹی کی حفاظت کرنے کی بھی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ جوہر یونیورسٹی ہمارے ملک کا دھروہر ہے اس کو بچانا وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں تمام لوگ ہولی، دیوالی اور عید ایک ساتھ ملکر مناتے ہیں لیکن یوگی جی کہتے ہیں کہ وہ عید کی سیوئیاں نہیں کھاتے ہیں۔

یہ کہ کر انہوں نے ہماری دل آزاری کی ہے۔

انہوں نے عوام سے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا آپ ایسی پارٹی کے امیدوار کو اپنا ووٹ دینا چاہیں گے۔

آئندہ 21 اکتوبر کو رامپور میں ضمنی انتخاب کے لئے عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ مسلسل 9 مرتبہ ایم ایل اے رہنے والے اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ دسویں مرتبہ یہ سیٹ اپنے گھر میں برقرار رکھنے کامیاب ہو سکیں گی یا نہیں۔

Intro:سماجوادی پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر تزین فاطمہ نے آج اپنے پہلے انتخابی جلسہ عام کو خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اعظم خاں کے ترقیاتی کاموم کا ذکر کرنے کے ساتھ ہی رامپور کے عوام سے جوہر یونیورسٹی کی حفاظت کی اپیل کی۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے لئے ووٹ کی بھی اپیل۔

Body:وی او
ریاست اترپردیش کی 11 خالی اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں رامپور شہر اسمبلی کی نشست کافی اہم مانی جا رہی ہے۔ اس خالی نشست کو حاصل کرنے کے لئے سیدھا مقابلہ سماجوادی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان دیکھا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی کی جانب سے پارٹی کے سینئر رہنماء و رکن پارلیمان اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ انتخابی میدان میں ہیں جو حکمراں جماعت بی جے پی کے امیدوار بھارت بھوشن گپتا کو سیدھی ٹکر دے رہی ہیں۔
آج تزئین فاطمہ پہلی مرتبہ عوام سے رو بہ رو ہوئیں اور انہوں نے اپنے لئے ووٹ کی اپیل کی۔
اس دوران انہوں نے رکن پارلیمان اعظم خاں پر عائد کئے گئے مقدموں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا چوری اور ڈکیتی کا کوئی ایسا مقدمہ بچا نہیں ہے جو ایک بڑے تعلیمی ادارے کے بانی پر نہ کیا گیا ہو۔ اس موقع پر انہوں نے اعظم خاں کے ذریعہ رامپور اور پورے اترپردیش میں کرائے گئے ترقیاتی کاموں کا بھی ذکر کیا۔
ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے عوام سے جوہر یونیورسٹی کی حفاظت کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جوہر یونیورسٹی ہمارے ملک کا دھروہر ہے اس کو بچانا وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں تمام لوگ ہولی، دیوالی اور عید ایک ساتھ ملکر مناتے ہیں لیکن یوگی جی کہتے ہیں کہ وہ عید کی سیوئیاں نہیں کھاتے ہیں۔ یہ کہکر انہوں نے ہماری دل آزاری کی ہے۔ انہوں نے عوام سے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا آپ ایسی پارٹی کے امیدوار کو اپنا ووٹ دینا چاہیں گے۔

Conclusion:21 اکتوبر کو رامپور میں ضمنی انتخاب کے لئے عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مسلسل 9 مرتبہ ایم ایل اے رہنے والے اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ دسویں مرتبہ یہ سیٹ اپنے گھر میں برقرار رکھنے کامیاب ہو سکیں گی یا نہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.