ETV Bharat / state

رام بی جے پی کے، راون کانگریس کے، 2024 میں وہی ہوگا جو رام راون کی جنگ میں ہوا تھا: ساکشی مہاراج - ایم پی ساکشی مہاراج

BJP CONGRESS TUSSLE: بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے ایک متنازع بیان میں کہا کہ رام کا تعلق بی جے پی سے ہے اور راون کا تعلق کانگریس سے ہے۔ 2024 میں وہی ہوگا جو رام راون کی جنگ میں ہوا تھا۔

Sakshi Maharaj said Ram is BJP Ravan is Congress in 2024 what happened in Ram Ravana war will happen

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2024, 12:37 PM IST

بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج

اناؤ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی ساکشی مہاراج نے کبّا کھیڑا کے اروڑہ ریزورٹ میں ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک کے ایک پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ساکشی مہاراج نے کہا کہ، رام کا تعلق بی جے پی سے ہے اور راون کا تعلق کانگریس سے ہے۔ 2024 میں رام راون کی جنگ جیسا ہی ہوگا۔ انہوں نے اپوزیشن کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کہہ رہی تھی کہ ہم نے تالا کھول دیا اور پوجا کرائی۔ اب رام بی جے پی کے ہیں، ان کے راون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں وہی ہوگا جو رام راون کی جنگ میں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس لیڈر رام مندر کے افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے

یہ بھی پڑھیں: مودی رام مندر کے فیصلے میں تاخیر چاہتے تھے، سبرامنیم سوامی کا پی ایم پر حملہ

پروگرام کے بعد رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے ایس پی لیڈر سوامی پرساد موریہ کے ایودھیا میں کار سیوکوں پر فائرنگ کو درست قرار دینے کے بیان پر نشانہ لگایا اور کہا کہ عقل کام نہیں کرتی تو تباہی آ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی کی تباہی قریب آتی ہے تو وہ ایسی باتیں کرتا ہے۔ وہ رام اور رام بھکتوں کی توہین کررہے ہیں۔ سوامی پرساد موریہ غصے میں ایسی باتیں کہہ رہے ہیں۔ساکشی مہاراج نے کانگریس کی جانب سے رام مندر پران پرتیشٹھا کے دعوت نامے کو مسترد کرنے پر نشانہ لگایا۔ رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے کہا کہ رام کو کسی پارٹی یا کسی شخص سے جوڑنا مناسب نہیں ہے۔ یہ ان کی عقل کا دیوالیہ پن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.