ETV Bharat / state

سہارنپور میں حالات پُر امن

سہارنپور میں امن و قانون بنائے رکھنے کے لیے شہری علاقے میں سکیورٹی فورس کی کثیر تعداد تعینات کی گئی تھی، حالانکہ جمعے کی نماز کے بعد حالات پوری طرح پُرامن رہے جس کے بعد انتظامیہ نے راحت کی سانس لی۔

author img

By

Published : Jan 3, 2020, 9:36 PM IST

saharanpur witnessed a calm Friday, police thanks people for maintaining peace
سہارنپور میں اج حالات پُر امن رہے

اتر پردیش کے سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں دو ہفتے قبل ہوئے جمعہ کے روز پُرتشدد مظاہروں کے مدنظر اس مرتبہ بھی جمعہ کی نماز کو لے کر انتظامیہ مستعد رہی۔

امن و قانون بنائے رکھنے کے لیے شہری علاقے میں سیکورٹی فورس کی کثیر تعداد تعینات کی گئی تھی۔ حالانکہ جمعہ کی نماز کے بعد سہارنپور میں حالات پوری طرح پُرامن رہے جس کے بعد انتظامیہ نے راحت کی سانس لی۔

سہارنپور میں اج حالات پُر امن رہے

گزشتہ 20 دسمبر کو جمعہ کے روز یوپی کے میرٹھ، مظفرنگر، بجنور سمیت کئی شہروں میں سی اے اے کے خلاف ہورہے مظاہرے پرتشدد ہوگئے تھے جس کی وجہ سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

گزشتہ ہفتے دیوبند میں بھی لوگوں نے بازار بند رکھ کر جمعہ کی نماز کے بعد سی اے اے کے خلاف مظاہرے کیے تھے، حالانکہ اس کے بعد گزشتہ جمعہ کو ضلع میں چاروں طرف امن وامان رہا، لیکن اس کے باوجود اس مرتبہ بھی جمعہ کی نما ز کو لے کر انتظامیہ مستعد رہی۔

دارالعلوم دیوبند کے علاقے کے علاوہ مختلف مقامات پر سیکورٹی عملہ تعینات تھا۔ افسران لوگوں سے امن وامان قائم رکھنے کی اپیل کرتے رہے۔ خفیہ محکمہ بھی چوکس رہا اور پل پل کی معلومات حاصل کرتا رہا۔

جمعہ کی نماز کے بعد مساجد میں ملک میں امن وامان کی دعائیں کی گئیں۔ بازاروں میں بھی روز مرہ کی طرح رونق نظر آئی۔ علاقے میں کہیں بھی کسی طرح کا احتجاجی مظاہرہ نہ ہونے پر انتظامیہ نے راحت کی سانس لی۔

Intro:اینکر

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں،شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں دو ہفتے قبل ہوئے جمعہ کے روز پرتشدد مظاہروں کے مدنظر اس مرتبہ بھی جمعہ کی نماز کو لے کر انتظامیہ مستعد رہی ۔ دیوبند میں بھی سیکورٹی کے پختہ انتظامات رہے ۔ شہری علاقے میں فورس تعینات رہی ، حالانکہ جمعہ کی نماز کے بعد پوری طرح امن وامان رہا جس کے بعد انتظامیہ نے راحت محسوس کی۔

Body:گزشتہ 20دسمبر کو جمعہ کے روز یوپی کے میرٹھ ، مظفرنگر، بجنور سمیت کئی شہروں میں سی اے اے کے خلاف میں ہورہے مظاہرے پرتشدد ہوگئے تھے ، ضلع میں بھی مختلف مقامات پر لوگوں نے مظاہرہ کیا تھا ، اتنا ہی نہیں دیوبند میں بھی لوگوں نے بازار بند رکھ کر جمعہ کی نماز کے بعد سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کیا تھا ، حالانکہ اس کے بعد گزشتہ جمعہ کو ضلع میں چاروں طرف امن وامان رہا تھا ، لیکن اس کے باوجود اس مرتبہ بھی جمعہ کی نما ز کو لے کر انتظامیہ مستعد رہی۔ دارالعلوم دیوبند کے علاقے کے علاوہ مختلف مقامات پر فورس تعینات رہی، افسران جگہ جگہ گھوم کر لوگوں سے امن وامان قائم رکھنے کی اپیل کرتے رہے ۔ خفیہ محکمہ بھی مستعد رہا اورپل پل کی معلومات حاصل کرتا رہا وہی جمعہ کی نماز کے بعد مساجد میں ملک میں امن وامان کی دعائیں کی گئیں ۔ بازاروں میں بھی روز مرہ کی طرح رونق نظر آئی ۔ علاقے میں کہیں بھی کسی طرح کا احتجاجی مظاہرہ نہ ہونے پر انتظامیہ نے راحت کی سانس لی۔

Conclusion:بائٹ:1ودھیا ساگر مشر (ایس پی دیہات سہارنپور )
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.