ریاست اتر پردیش کے شہر سہانپور میں ایک معذور شخص امرتسر سے سفر کر کے سہارنپور پہنچا تھا جس کے بعد سہارنپور کے ایس ایس پی نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیتے ہوئے اس شخص کو خصوصی سواری کے ذریعے اسے اس کے گھر بہار روانہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق سہارنپور تھانہ منڈی علاقہ کی پولیس نے امرتسر سے آنے والے ونود کمار نامی معذور شخص کو ایک پرائیویٹ گاڑی سے اس کے گھر روانہ کیا۔
واضح ہو کہ یہ شخص امرتسر سے سہارنپور پہنچا تھا اور کئی روز سے سہارنپور میں پھنسا ہوا تھا جب اس شخص نے اپنی پریشانی سہارنپور کے ایس ایس دنیش کمار کو سنائی اور گھر جانے کی خواہش ظاہر کی تو ایس ایس پی دنیش کمار پی نے اس کے لیے اسپیشل گاڑی کا انتظام کیا گیا تاکہ وہ اپنے گھر جاسکے۔
ساتھ ہی اس ونود کمار کو راستے میں کھانے پینے کے اشیا بھی فراہم کی، پولیس کے اس قدم کی چہار جانب پذیرائی ہو رہی ہے۔