ETV Bharat / state

سہارنپور کے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم 'توہین عدالت' کے قصوروار قرار

الہ آباد ہائی کورٹ نے سہارنپور ڈویژن کے محکمہ تعلیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر امید سنگھ راوت کو 'توہین عدالت' کا قصوروار قرار دیا ہے۔

allahabad high court
الہ آباد ہائی کورٹ
author img

By

Published : Mar 5, 2021, 2:10 PM IST

عدالت نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 مارچ کو حاضر ہو کر سزا کے تعلق سے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے کہ کیوں نہ انہیں توہین عدالت کارروائی میں جان بوجھ کر حکم کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں سزا دی جائے۔

یہ حکم جج سنیل کمار نے ویراموتی کی توہین عدالت کی درخواست پر دیا ہے۔

عدالت نے ضلع اسکول انسپکٹر رام پرتاپ شرما کو توہین عدالت کارروائی سے بری کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حکم کی پیروی کے لئے اہل افسر نہیں ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن اہل افسرہیں۔

عدالت نے کہا کہ سنگل بنچ کے حکم کے خلاف خصوصی اپیل خارج ہوچکی ہے تو حکم پر عمل کیوں نہیں کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ایس ایل پی سپریم کورٹ میں داخل ہے۔

مزید پڑھیں:

آصف اقبال تنہا کے متعلق معلومات لیک ہونے کے معاملے میں سماعت آج

عدالت نے کہا کہ صرف اپیل داخل کرنے سے حکم کی خلاف ورزی کرنے کی چھوٹ نہیں مل جاتی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جان بوجھ کر ٹیکس آرڈر کی تعمیل نہ کرنے کے قصوروار ہیں۔ درخواست کی سماعت 18 مارچ کو ہوگی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.