لُٹیرے سادھو کے بھیس میں کار میں سوار ہوکر آئے تھے۔ اُنہوں نے کار کو ٹریکٹر کے آگے لگاکر ٹریکٹر رُکوا لیا اور سبھی کسانوں کے کان پر تمنچہ لگا دیا اور اُن کی جیب سے روپیہ نکلوا لیئے۔ لُٹیرے موقع سے فرار ہو گئے۔
کساد بازاری کے اس مرحلے میں کاشتکاری کی حالت خراب ہے اور بریلی کی فریدپور تحصیل میں کاشتکاروں سے بدمعاشوں نے 51 ہزار روپیہ لوٹ لیئے۔
کسان تحصیل سے دھان فروخت کرکے واپس لوٹ رہے تھے۔ راستے میں اُنکو کار سوار لُٹیروں نے روک لیا۔
لُٹیرے سادھو کے بھیس میں آئے تھے۔ اُنہوں نے ٹرالی کے آگے کار اوور ٹیک کرکے ٹرالی کو رُکوا لیا اور تمنچہ لگاکر کسانوں سے 51 ہزار روپیہ نقد لوٹ لیا اور لُٹیرے اس واردات کو انجام دیکر فرار ہو گئے۔
کسانوں سے لوٹ کی اطلاع پر پولس کے اعلیٰ افسران موقع پر ہہنچے۔ کسانوں سے لُٹیروں کے بابت معلومات کی اور لوٹ کی سراغ رسی کی۔