ETV Bharat / state

Roadways Bus Theft: بریلی میں چوری کا انوکھا واقعہ، ڈپو سے روڈ ویز بس چوری

اب تک آپ نے لگژری گاڑیوں، بائیک، اسکوٹر، سائیکل وغیرہ کی چوری کے بارے میں سنا ہوگا، لیکن بریلی میں ایک الگ ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔ Roadways Bus Theft

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 10:27 PM IST

ڈپو سے روڈ ویز بس چوری
ڈپو سے روڈ ویز بس چوری

بریلی: اتر پردیش کے بریلی میں چوروں نے ڈپو میں کھڑی اتر پردیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن Uttar Pradesh Transport Corporation کی بس چوری کر لی۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد محکمہ میں ہلچل مچ گئی۔ حکام نے غفلت برتنے کے الزام میں ڈرائیور کو معطل کر دیا ہے۔

اب تک آپ نے لگژری گاڑیوں، بائک، اسکوٹر، سائیکل وغیرہ کی چوری کے بارے میں سنا ہوگا، لیکن بریلی میں ایک الگ ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔ چوروں نے اسٹینڈ سے ہی اتر پردیش حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی بس چوری کر لی۔ روڈ ویز کی بس چوری ہونے کے بعد ڈرائیور کو معطل کر دیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

معلومات کے مطابق، چوروں نے بریلی کے مصروف ترین سیٹلائٹ روڈ ویز بس اسٹینڈ سے یوپی روڈ ویز کی بس نمبر UP25 AT5255 چوری کر لی۔ واقعہ کا علم ہوتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ معاملہ اعلیٰ حکام تک پہنچا تو بس کی تلاش شروع کر دی۔

اس کے بعد بدایوں ضلع کے داتا گنج علاقے میں روڈ ویز کی بس لاوارث حالت میں کھڑی پائی گئی۔ اس کے بعد تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ بس آپریٹر کی لاپرواہی کی وجہ سے چوری ہوئی تھی۔

ٹرانسپورٹ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو معطل کر دیا ہے۔ اس پورے واقعہ کی اطلاع لکھنؤ ہیڈ کوارٹر تک پہنچ گئی۔ اس کے بعد بریلی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران میں ہلچل مچ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.