ETV Bharat / state

حکومت بننے پر کسانوں کی بہبود کیلئے کام کیا جائے گا: چودھری جینت سنگھ

author img

By

Published : Oct 29, 2021, 12:34 PM IST

Updated : Oct 29, 2021, 12:46 PM IST

سماجوادی پارٹی سے اتحاد ہونے کے بعد راشٹریہ لوک دل کے قومی صدر چودھری جینت سنگھ رامپور کی تحصیل بلاسپور پہنچے جہاں انہوں نے ایک بڑی ریلی سے خطاب کیا۔

'آر ایل ڈی کی حکومت بننے پر کسانوں کی بہبود کے لئے کام کیا جائے گا'

رامپور: اترپردیش میں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اسمبلی انتخابات 2022 کے لئے سرگرمیاں شروع ہو گئیں ہیں۔ جہاں ایک طرف اتحاد اور جوڑ توڑ کا عمل جاری ہے تو وہیں سیاسی رہنما عوام کے درمیان پہنچ کر اپنی سیاسی زمین تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔
سماجوادی پارٹی سے اتحاد کے بعد راشٹریہ لوک دل کا ایک عوامی جلسہ رامپور کی تحصیل بلاسپور کے کیمری میں منعقد کیا گیا۔ جہاں آر ایل ڈی کے قومی صدر چودھری جینت سنگھ بھی پہنچے۔

اس موقع پر انہوں نے جہاں مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں انہوں نے عوام سے سیکولر محاذ کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں سب سے زیادہ ظلم کسانوں، مزدوروں، دلتوں اور اقلیتوں پر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز نعرہ بازی

جینت چودھری نے مزید کہا کہ آر ایل ڈی کی حکومت بننے پر کسان تحریک میں ہلاک ہونے والے کسانوں کو شہید کا درجہ دیا جائے گا۔

Last Updated : Oct 29, 2021, 12:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.