ETV Bharat / state

چودھری اجیت سنگھ کا انتقال، اعلیٰ رہنماؤں کا خراج عقیدت - راشٹریہ لوک دل کے کارکنان میں غم کا ماحول

راشٹریہ لوک دل کے صدر چودھری اجیت سنگھ کا 86 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ وہ 22 اپریل کو کورونا متاثر ہوئے تھے۔ اس کے بعد ان کا گروگرام کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ چودھری اجیت سنگھ کے انتقال پر سیاسی حلقوں میں غم کا ماحول ہے۔ ان کے انتقال پر وزیر اعظم مودی سمیت کئی اعلیٰ رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کی۔

rld president chaudhary ajit singh
آر ایل ڈی صدر چودھری اجیت سنگھ
author img

By

Published : May 6, 2021, 9:26 AM IST

Updated : May 6, 2021, 11:46 AM IST

آر ایل ڈی کے صدر چودھری اجیت سنگھ کی منگل کی رات کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پھیپھڑے میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے ان کی حالت نازک ہو گئی تھی۔

چودھری اجیت سنگھ کے بیٹے جینت چودھری نے ٹویٹ کر جانکاری دی۔

tweet
ٹویٹ

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کر چودھری اجیت سنگھ کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

tweet
ٹویٹ

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدیتیہ ناتھ نے بھی ٹویٹ ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

tweet
ٹویٹ

سابق وزیر اعلیٰ اکھیلیش یادو نے چودھری اجیت سنگھ کے انتقال پر ٹویٹ کر خراج عقیدت پیش کی۔

tweet
ٹویٹ

چودھری اجیت سنگھ کے انتقال کے بعد راشٹریہ لوک دل کے کارکنان میں غم کا ماحول ہے۔

چودھری اجیت سنگھ مغربی اترپردیش کے قد آور رہنما مانے جاتے تھے۔ وہ سابق وزیر اعظم آنجہانی چودھری چرن سنگھ کے بیٹے تھے۔ منموہن حکومت میں انہیں کابینہ وزیر بنایا گیا تھا۔

Last Updated : May 6, 2021, 11:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.