ETV Bharat / state

'رامپوری چاقو کی صنعت کو فروغ دیا جائے گا' - بی جے پی نے اپنی بھرپور طاقت جھونک دی ہے

ریاست اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع رامپور میں انتخابی جلسے کو خطاب کرکے عوام سے بی جے پی کے امیدوار کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔

رامپوری چاقو کی صنعت کو فروغ دیا جائے گا: یوگی
author img

By

Published : Oct 18, 2019, 8:36 PM IST

Updated : Oct 18, 2019, 8:48 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں آئندہ 21 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں رامپور کی سیٹ پر قبضہ کرنے کے لیے بی جے پی نے اپنی بھرپور طاقت جھونک دی ہے۔

رامپوری چاقو کی صنعت کو فروغ دیا جائے گا: یوگی

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی بی جے پی امیدوار بھارت بھوشن گپتا کی حمایت میں رامپور پہنچے جہاں انہوں نے انتخابی جلسہ کو خطاب کرکے عوام سے ووٹ کی اپیل کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی حکومت کے کئی منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'ان کی حکومت غریبوں اور کسانوں کو خوشحال بنانے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔'

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے رامپور کے چاقو کی صنعت کا بھی ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ 'رامپور کے چاقو کی صنعت کو بھی فروغ دیا جائے گا'۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ابھی رامپور کا چاقو اور تلوار ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں ہے جو اس کا ڈر دکھاکر لوگوں کی زمینوں پر قبضے کرتے ہیں، اپنی دہشت دکھاکر لوٹ پاٹ کرتے ہیں۔

یوگی نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کو بھی اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بلا تفریق مذہب و ملت ترقی کے منصوبوں کو عوام تک پہنچانے میں مصروف ہے۔

انتخابی جسلہ سے ریاستی وزیر بلدیو سنگھ اولکھ اور سابق رکن پارلیمان اور اداکارہ جیا پردہ نے بھی خطاب کیا۔

Intro:ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے رامپور پہنچ کر انتخابی جلسہ کو خطاب کیا۔ عوام سے کی بی جے پی کے امیدوار کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل۔ انہوں نے انتخابی جلسہ میں حکومت کے کئی منصوبوں کو پیش کیا۔ رامپوری چاقو کی صنعت کو بھی فروغ دینے کی کہی بات۔

Body:وی او
رامپور میں آئندہ 21 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں رامپور کی سیٹ کو حاصل کرنے کے لئے حکمراں جماعت بی جے پی نے اپنی بھرپور طاقت جھونک دی ہے۔ آج وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی بی جے پی امیدوار بھارت بھوشن گپتا کی حمایت میں رامپور پہنچے، جہاں انہوں نے انتخابی جلسہ کو خطاب کرکے عوام سے ووٹ کی اپیل کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی حکومت کے کئی منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت غریبوں اور کسانوں کو خوشحال بنانے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔
اپنے خطاب کے دوران انہوں نے رامپور کے چاقو کی صنعت کا بھی ذکر کیا انہوں نے کہا کہ رامپور کے چاقو کی صنعت کو بھی بڑھایا جائے گا۔ بغیر کسی کا نام لیے انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ابھی رامپور کا چاقو اور تلوار ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں ہے جو اس کا ڈر دکھاکر لوگوں کی زمینوں پر قبضے کرتے ہیں، اپنی دہشت دکھاکر لوٹ پاٹ کرتے ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ابھی یہاں کا چاقو غیر مسحقین کے ہاتھوں میں ہے اور جب یہ مسحقین کے ہاتھوں میں آئے گا تو اس سے ترقی کو رفتار ملے گی۔
یوگی نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کو بھی اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بلا تفریق مذہب و ملت ترقی کے منصوبوں کو عوام تک پہنچانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں دیکھتے کہ اس کا فائدہ صرف ہندوؤں کو ہوگا یا مسلمانوں کو نہیں ہونا چاہئے۔
انتخابی جسلہ سے ریاستی وزیر بلدیو سنگھ اولکھ اور سابق رکن پارلیمان اداکارہ جیا پردہ نے بھی خطاب کیا۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
Last Updated : Oct 18, 2019, 8:48 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.