ETV Bharat / state

بارہ بنکی: رام منوہر لوہیا کی سالگرہ تقریب

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ہر برس 23 مارچ کو جوش و خروش کے ساتھ منائی جانے والی ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی تقریب اس دفعہ کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے کی وجہ سے نہایت سادگی سے منائی گئی۔

ram manohar lohia's birthday celebrated in barabanki uttar pradesh
بارہ بنکی میں رام منوہر لوہیا کی سالگرہ منائی گئی
author img

By

Published : Mar 23, 2020, 9:20 PM IST

گاندھی بھون ٹرسٹ کے بانی اور سوشلسٹ مفکر پنڈت راج ناتھ شرما اور ان کے چند ساتھیوں نے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی تصویر پر گل پوشی کرکے خراج عقیدت پیش کی۔

کورونا وائرس کے پیش نظر رام منوہر لوہیا کی سالگرہ بہت ہی سادگی کے ساتھ منائی گئی

پنڈت راج ناتھ شرما نے بتایا کہ سنہ 1960 سے وہ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی سالگرہ مناتے آرہے ہیں۔ اس دفعہ یہ پہلا موقعہ ہے جب وہ اتنی سادگی سے یہ تقریب منا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا پہلی دفعہ سنہ 1963 میں فرخ آباد سے رکن پارلیمان منتخب ہونے کے بعد طلبا یونین کی حلف برداری میں شرکت کرنے آئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر لوہیا دوران زندگی اپنی سالگرہ نہیں مناتے تھے کیوںکہ اسی دن بھگت سنگھ کو پھانسی دی گئی تھی۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی عظیم ہستیوں کے یوم پیدائش اور وفات کی تقریب منانے کے لیے حکومت کو چھوٹ دینی چاہئے۔

بارہ بنکی میں رام منوہر لوہیا کی سالگرہ منائی گئی
بارہ بنکی میں رام منوہر لوہیا کی سالگرہ منائی گئی

انہوں نے ڈاکٹر لوہیا کے خیالات اور افکار پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ان کے خیالات تمام دنیا میں اس وقت تک منفرد رہیں گے جب تک اس دنیا میں ایک بھی شخص بھوکا سوتا رہے گا۔

انہوں بتایا کہ 60 برس بعد بھارتی پارلیمنٹ میں ایک چیز دوہرائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے ڈاکٹر لوہیا کو غیر منفرد سمجھنے کی کوشش کی تھی۔ آج کی حکومت پنڈت نہرو کے ناتی راہل گاندھی کو کم تر سمجھنے کی بھول کر رہی ہے۔ انہوں واضح طور پر کہا کہ آج کے دور میں کوئی بھی سوشلسٹ نظریہ پر نہیں چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.