ETV Bharat / state

Five Death Of A Family لکھنو میں ریلوے کالونی کی چھت گرنے سے پانچ لوگوں کی موت

لکھنو کے عالم باغ کے اننت نگر ننت نگر کے ریلوے کالونی میں واقع کوارٹر کی ایک کمزور چھت کے گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 8:49 PM IST

لکھنو میں ریلوے کالونی کی چھت گرنے سے پانچ لوگوں کی موت

لکھنو:ریاست اترپردیش کے لکھنو کے عالم باغ کے اننت نگر کے ریلوے کالونی میں واقع کوارٹر کی چھت کرنے کے ایک واقعے میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد کی موت ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق ایک ہی خاندان کے تمام لوگ گہری نیند میں سو رہے تھے تب ہی چھت گر گیا اور اس سے دب کر پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے اس حادثے سے پوری کالونی میں خوف کا ماحول ہے حادثے کے حوالے سے مقامی لوگوں نے ریلوے کے حساسیت پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہیں جن میں ستیش چندر 40 برس سروجنی 35 برس ہرشت 13 برس ہرشتا 10 برس اور انش شامل ہیں۔ ہلاک شدگان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ یہ حادثہ رات میں سوتے ہوئے حالت میں پیش ایا اور یہی وجہ ہے کہ کسی کو بچانے کا موقع بھی نہیں ملا موقع واردات پر پولیس اور راحت رسانی کی ٹیم موجود ہے۔

وہیں ستیش کی بہن پریتی کا کہنا ہے کہ بھائی اور بھابھی سے کئی بار کہا تھا کہ جر کر مکان چھوڑ کر دوسری جگہ پر رہائش پذیر ہوں اگر کہیں مکان نہیں مل رہا ہے تو وہ میرے ساتھ یا بھائی کے ساتھ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Muzaffarnagar Police اکسیجن چیمبر میں چھپاکر لائی جارہی شراب ضبط، مظفرنگر پولیس نے دو اسمگلرس کو گرفتار کرلیا

انہوں نے میری بات ماننے میں تاخیر کی اور یہی وجہ ہے کہ اج یہ دردناک حادثہ پیش ایا ستیش کے بہنوئی بھرت نے بتایا کہ ریلوے افسران کئی بار کالونی کو خالی کرنے کی نوٹس دے کر چلے گئے لیکن غریبی کی وجہ سے شتیس دوسری جگہ رہنے کا انتظام نہیں کر پایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.