ETV Bharat / state

Rafiq Ahmed of Muzaffarnagar مظفر نگر کے ایک مسلم خاندان نے ساٹھ فٹ کا راون کا پتلا تیار کیا

مظفر نگر میں ایک مسلم خاندان رفیق کی تین نسلیں گزشتہ کئی سالوں سے دشِہرہ میلے کے موقع پر راون، کمبھکرن اور میگھناد کے پتلے تیار کرتے ہیں۔ جو کہ بھارت میں گنگا جمنی تہذیب کی ایک عمدہ مثال بھی پیش کرتا ہے۔

Rafiq Ahmed of Muzaffarnagar
مظفر نگر کے رفیق احمد نے تیار کیا 60 فٹ کا راون کا پتلا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2023, 3:44 PM IST

مظفر نگر کے ایک مسلم خاندان نے ساٹھ فٹ کا راون کا پتلا تیار کیا

مظفر نگر: اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں رفیق احمد نے اپنے ہاتھوں سے 60 فٹ کا راون کا پتلا تیار کیا ہے جو ان دنوں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ دشِہرہ میلے کے لیے گزشتہ ایک ماہ سے مسلم خاندان کی جانب سے بنائے جانے والے راون، کمبھکرن اور میگھناد کے پتلے تقریباً تیار ہو گئے ہیں۔ راون کا پتلا بنانے والے کاریگر رفیق کی تین نسلیں گزشتہ کئی سالوں سے راون کا پتلا بنا رہی ہیں اور اس بار مظفر نگر کے نمائشی میدان میں منعقد ہونے والے دشہرہ میلے میں راون کا 60 فٹ کا پتلا خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

غور طلب ہو کہ مظفر نگر کے رہائشی 38 سالہ رفیق احمد گزشتہ کئی سالوں سے راون کا پتلا بنانے کا کام کر رہا ہیں۔ رفیق کے مطابق یہ ان کا پشتینی کام ہے جو ان کے دادا، پردادا اور والد کے بعد اب یہ کام خود رفیق اور اُن کے خاندان کے لوگ انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

رفیق کا کہنا ہے کہ یہ کام اُنکی فیملی کو چلانے کا ذریعہ ہے۔ اترپردیش کے علاوہ رفیق اور اس کی فیملی ہندوستان کی دوسری ریاستوں میں بھی راون کے پتلے بنانے کا کام کر رہے ہیں۔ مظفر نگر کے نمائشی میدان میں منعقد ہونے والے دشہرہ میلے کے لیے ہم گزشتہ ایک مہینے سے راون، کمبھکرن اور میگھناد کے پتلے بنا رہے ہیں، جو آج پوری طرح سے تیار ہو جائیں گے۔ اس بار 60 فٹ کا راون بنایا ہے جسے دشہرہ کے دن الیکٹرک شاٹ سے نظرِآتش کیا جائیگا۔ اس پر کپڑے اور سجاوٹ کا عمدہ کام کیا گیا ہے اور اس بار 45 فٹ کا کمبھکرن کا پتلا تیار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.