اس دوران راہل گاندھی کا پتلا نظر آتش کیا گیا۔
مسلم راشٹریہ منچ کا الزام ہے کہ راہل نے یہ کام ووٹ بینک کی لالچ میں کیا ہے۔
مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنان نے چھایہ چوراہا واقع شہید اسمارک پر راہل گاندھی کے خلاف مزید نعرہ بازی کی اور ان کا پتلا نظر آتش کیا۔
مظاہرہ کی قیادت کر رہے راجا قاسم نے کہا کہ راہل گاندھی نے مسعود اظہر کا نام عزت سے لیا ہے۔