ETV Bharat / state

'پی ایس پی ایل 2022 میں دوبارہ اقتدار میں آئے گی' - پارٹی کارکنان نے کیک کاٹا اور کڑھی چاول کے لنگر کا اہتمام کیا

بارہ بنکی میں پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے صدر شیوپال سنگھ یادو کی 66ویں سالگرہ کی تقریب شہید پارک کے سامنے منعقد کی گئی جہاں پارٹی کارکنان نے کیک کاٹا اور کڑھی چاول کے لنگر کا اہتمام کیا۔

پرگتی شیل سماجوادی پارٹی
پرگتی شیل سماجوادی پارٹی
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 2:19 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے صدر شیوپال سنگھ یادو کی 66ویں سالگرہ کافی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی، اس موقع پر پارٹی کارکنان نے کیک کاٹا اور کڑھی چاول کے لنگر کا اہتمام کیا، پی ایس پی (ایل) کارکنان نے دعویٰ کیا کہ 2022 میں تبدیلی ضرور ہوگی اور ان کی پارٹی ریاست کے اقتدار پر قابض ہوگی۔

واضح ہو کہ پی ایس پی (ایل) کے سربراہ شیوپال یادو کی 66ویں سالگرہ کی تقریب شہید پارک کے سامنے منعقد کی۔ یہاں سب سے پہلے پارٹی کارکنان نے 21 کلو کا کیک کاٹا اس کے بعد سب میں کیک کو تقسیم کیا گیا، اس کے علاوہ عوام کے لئے کڑھی چاول کے لنگر کا احتمام کیا گیا۔

پرگتی شیل سماجوادی پارٹی

بارہ بنکی: پرگتی شیل سماجوادی پارٹی(لوہیہ) کا احتجاج

اس موقع پر پارٹی کے ضلعی صدر طالب نجیب کوکب نے قومی صدر کو 66ویں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر انہوں نے کڑھی چاول کے لنگر کا اہتمام ایک خاص مقصد سے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیلا رنگ بسنت کے پیش نظر رکھا گیا ہے اور پیلا رنگ تبدہلی کا بھی رنگ ہے، اسلئے ہم کڑھی چاول تقسیم کر رہے ہیں کیونکہ 2022 میں تبدیلی لازمی ہے اور پی ایس پی (ایل) ریاست کے اقتدار پر ضرور قابض ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.