الیکشن کمیشن نے اتر پردیش کے غازی آباد کی لونی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی کے نند کشور گرجر کو اشتعال انگیز بیان BJP MLA Nand kishore Gurjar Controversial Statemen دینے کے معاملہ میں نوٹس جاری کیا ہے۔ آئندہ تین دنوں کے اندر رکن اسمبلی کو اس نوٹس کا جواب دینا ہے۔
غازی آباد کے ریٹرنگ آفیسر نے بی جے پی کے رکن اسمبلی کو یہ نوٹس جاری کیا ہے۔
چند روز قبل بی جے پی کے رکن اسمبلی آ نند کشور گوجر نے غازی آباد کے لونی علاقہ میں واقع ایک مرغ کی دکان کو زبردستی بند کروایا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا تھا 'یہاں پر مرغی فروخت نہیں کرنے دونگا۔ دہلی جاکر مرغی فروخت کرو'۔
ریٹرننگ آفیسر ایس ڈی ایم سنتوش کمار رائے کے مطابق سوشل میڈیا پر ان کا یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:بی جے پی رہنما کا متنازعہ بیان
وہیں اس معاملہ پر رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی مذہب کے لئے یہ بات نہیں کی ہے بلکہ یہ عقیدہ کا معاملہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔