ETV Bharat / state

مظفر نگر میں ویب سیریز تانڈو کے خلاف احتجاج

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی ویب سیریز 'ٹانڈو' کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ملک کے متعدد مقامات پر اس کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جارہے ہیں۔

protest against web series tandav in muzaffar nagar
مظفر نگر میں ویب سیریز تانڈو کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 11:04 AM IST

مظفرنگر میں منگل کے روز مرکزی چوراہے شاہین چوک پر ویب سیریز ٹانڈو کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پتلا بھی نذرآتش کیا گیا۔

ویب سیریز کے کچھ مناظر اور مکالموں پر تنازعہ جاری ہے۔ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ اس ویب سیریز میں دیوی دیوتاؤں کی توہین کی گئی، اور مذہبی منافرت کو ہوا دی جارہی ہے۔ جس کے سبب سیریز پر پابندی لگانے اور ایمیزون پرائم ویڈیو ایپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا سے شروع ہوا یہ احتجاج اب سڑک اور سیاست تک جا پہنچا ہے۔ ممبئی مدھیہ پردیش دہلی اور اترپردیش کے متعدد رہنماؤں نے اس کے خلاف احتجاج میں وزارت اطلاعات نشریات کو خط لکھا ہے اور لکھنو میں بھی سیریز بنانے والوں کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے۔

مظفر نگر میں ویب سیریز تانڈو کے خلاف احتجاج

اترپردیش کے مظفر نگر میں بھی ٹانڈو ویب سیریز کی مخالفت کی جارہی ہے جس کی وجہ سے مرکزی چوراہے شیو چوک پر ہندو جاگرن منچ کے کارکنان نے ویب سیریز کے پوسٹر جلا کر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے ہندو جاگرن منچ کے عہدے داران اور کارکنان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ویب سیریز پر پابندی عائد کی جائے۔

واضح رہے کہ ٹانڈو کی ہدایت کاری علی عباس جعفر نے کی ہے، ڈمپل کپاڈیہ، محمد ذیشان ایوب دیگر کلیدی کردار ادا کیے ہیں، ہماشو کشن مہرہ پروڈسر ہیں، جب کہ میوزک اے آر رحمان نے دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.