ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ کوتوالی کے تحصیل دفتر پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج بھارتیہ کسان یونین کے سینکڑوں کارکنان نے تحصیل دفتر پہنچ کر احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران کسانوں نے بڑھ رہے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کو جلد سے جلد کم کرنے کا ملک کے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے۔
بھارتیہ کسان یونین کے ضلع صدر کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ 'پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کسان پریشانی کا شکار ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'اس مہنگائی کے دور میں جہاں وبائی امراض نے لوگوں کے تمام کاروبار تباہ کردیئے ہیں۔ ایسے میں پٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کسان کاشتکاری کرنے سے قاصر ہیں۔'
کلدیپ سنگھ نے کہا کہ 'اگر ملک کے وزیر اعظم کے ذریعہ جلد ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر قابو نہ پایا گیا تو کسان سڑک پر اتر کر احتجاج کرنے کو مجبور ہوں گے۔
وہیں اسی دوران بھارتیہ کسان یونین کے ریاستی صدر دگمبر سنگھ کے خلاف لکھے گئے مقدمے کو لے کر ضلع صدر نے کہا کہ 'بجنور ضلع میں قانونی انتظام مکمل طریقہ سے بے حال ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'حکام کے ذریعہ کسانوں کا مستقل استحصال کیا جارہا ہے، جو برداشت نہیں کیا جائے گا۔'