ETV Bharat / state

Imran Masood on UP Assembly Elections: 'اترپردش میں اصل مقابلہ بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کے درمیان'

author img

By

Published : Jan 13, 2022, 11:02 AM IST

کانگریس پارٹی کا دامن چھوڑ کر سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے والے معروف مسلم رہنما عمران مسعود نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ ’اترپردیش میں اصل مقابلہ بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کے درمیان ہے۔ اسی لیے اس طرح کا فیصلہ کرنا ہماری مجبوری ہے۔

اترپردش میں اصل مقابلہ بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کے درمیان ہے

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے عمران مسعود نے کہا کہ ’اترپردیش کی موجودہ صورتحال سب پر عیاں ہے۔ نوجوان اور کسان سبھی پریشان ہیں۔ کیونکہ نوجوانوں کے پاس روزگار نہیں ہے اور کسانوں کو ان کی فصلوں کی بہتر قیمت نہیں دی جارہی ہے‘۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں ہائی کمان تک رسائی حاصل تھی لیکن موجودہ صورتحال کے پیش نظر میں مجبور تھا۔ مسعود نے کہا کہ راہل اور پرینکا گاندھی کی جانب سے ہمیشہ انہیں عزت ملی ہے اور وہ میرے لیے قابل احترام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Congress Leader Imran Masood Join SP: بی جے پی کو روکنے کے لیے ہاتھ کا ساتھ چھوڑ کر سائیکل پر سوار ہوئے عمران مسعود

عمران مسعود نے کہا کہ جب کبھی ضرورت پڑی پرینکا گاندھی نے مجھے بلایا اور جب بھی میں ان سے ملنا چاہتا تھا، مجھے وقت دیا گیا، اس لیے یہ بالکل غلط ہے کہ مجھے ان تک رسائی نہیں تھی‘، انہوں نے وضاحت کی کہ سیاسی صورتحال نے مجھے یہ فیصلہ لینے پر مجبور کیا ہے۔ عمران مسعود 2007 میں سہارنپور کی مظفرآباد سیٹ سے قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.