پروفیسر نثار احمد خان، اے ایم یو شعبہ اقتصادیات کے ایک سنیئر اور یونیورسٹی کے قابل پروفیسروں میں سے ایک ہیں۔
وہ گزشتہ 37 برسوں سے شعبہ اقتصادیات سے وابستہ ہیں ۔
اس کے علاوہ وہ یونیورسٹی توسیعی خطبات کے کوآرڈینیٹر بھی ہیں۔
پروفیسر نثار احمد خان نے 1989 میں انگلینڈ کی کیمبرج یونیورسٹی سے ڈپلومہ ان ڈویلپمنٹ سٹاڈیز کیا اورانہوں نے پی ایچ ڈی اقتصادیات، اے ایم یو سے 1990 میں کی تھی۔
پروفیسر نثار کی مدت کار آج یعنی 26 جون 2020 سے آئندہ دو برس تک ہوگی۔