کانگریس پارٹی کی جنرل سکریرٹریپرینکا گاندھی کا آج سے اترپردیش کے لیے دو روزہ دورہ شروع ہوگیا ہے۔
بتیا جا رہا ہے کہ پرینکا گاندھی لکھنؤ اس لیے آئی ہیں تاکہ 14 دسمبر کو دہلی میں ہونے والے بڑے احتجاج کے تیاریوں پر بات چیت ہو سکے۔
وہیں قیاس یہ لگایا جا رہا ہے کہ بی جے پی حکومت کو اس احتجاج کے ذریعے کانگریس کی طاقت کا احساس کرایا جاسکے۔
پارٹی دفتر پہنچتے ہی پرینکا گاندھی نے سب سے پہلے بابا بھیم راؤ امبیڈکر کی تصویر پر گل پوشی کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس کے بعد بنا میڈیا سے مخاطب ہوئے میٹنگ کے لئے روانہ ہو گئیں۔
واضع رہے کہ اترپردیش سے تقریباً پانچ لاکھ کارکنان کو دہلی بھیجنے کا مطالبہ ہے اور 14 دسمبر کو دہلی میں ہونے والے بڑے احتجاج کی تیاریوں پر تفصیل سے گفتگو ہوگی۔