ETV Bharat / state

نوئیڈا: پرینکا گاندھی کا کانگریسی کارکنان نے استقبال کیا - up news

پرینکا گاندھی آج مہا پنچایت سے خطاب کرنے متھرا جارہی تھیں، اس دوران کانگریسی کارکنان کی جانب سے ڈی این ڈی پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

پرینکا گاندھی کا کانگریس کارکنان نے والہانہ استقبال کیا

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 7:36 PM IST

نوئیڈا:کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا آج نوئیڈا کے کانگریس کمیٹی کے صدر شہاب الدین کی سربراہی میں پارٹی کارکنان نے ڈی این ڈی پر زبردست استقبال کیا۔

اطلاعات کے مطابق پرینکا گاندھی آج دہلی سے نوئیڈا کے راستے متھرا میں منعقد کسان مہاپنچایت سے خطاب کرنے جارہی تھیں۔

اس دوران پرینکا گاندھی نے پریاگراج کے بنسوار گاؤں میں ملاحوں کے خلاف پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا جس کے ذریعے متاثرہ افراد کو مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ضروری اشیاء پر ٹیکس بڑھا کر عوام کو ستانا نامناسب: مایاوتی

پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ریت مافیاؤں اور بڑی کمپنیوں کی طرف سے کی جارہی غیر قانونی کان کنی کی تحقیقات کرے اور جلد از جلد کارروائی کرے۔

اس موقع پر کانگریس کے رہنما ویدوت چودھری، دیپک بھاٹی، مکیش یادو، پرشوتم ناگر، دنیش اوانہ، رام کمار تنور، لیاقت چودھری سمیت متعدد کارکنان موجود تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.