ETV Bharat / state

پرینکا نے کانپور ہلاکتوں کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کانپور ہلاکتوں کی جانچ میں حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے معاملے کی مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 3:51 PM IST

Updated : Jul 9, 2020, 5:32 PM IST

پرینکا نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اس واقعہ سے منسلک حقائق سے ثابت ہوتا ہے کہ اترپردیش حکومت آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کی ٹھیک طرح سے جانچ کرنے میں ناکام رہی ہے اور معاملے میں ملی بھگت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'کانپور کے سنگین قتل عام میں اترپردیش حکومت کو جس مستعدی کے ساتھ کام کرنا چاہئے تھا وہ پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔'

معاملے میں ملی بھگت ہونے کا الزام لگاتے ہوئے گاندھی نے کہا ہے کہ ’’الرٹ کے باوجود ملزم کا اجین تک پہنچنا نہ صرف سلامتی کے دعوؤں کی پول کھولتا ہے بلکہ ملی بھگت کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ تین مہینے پرانے خط پر ’نوایکشن‘ اور خطرناک مجرموں کی فہرست میں ’وکاس‘ کا نام نہ ہونا بتاتا ہے کہ اس معاملے کے تار دور تک جڑے ہوئے ہیں۔‘‘

انہوں نے معاملے کی جامع جانچ کا مطالبہ کرتےہوئے کہا کہ 'اترپردیش حکومت کو معاملے کی سی بی آئی جانچ کرا کر سبھی حقائق اور تحفظ کے تعلقات کو سامنے لانا چاہئے'۔

Last Updated : Jul 9, 2020, 5:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.