ETV Bharat / state

وزیر اعظم کی عثمان سیفی سے فون پر بات - ہیرا انٹرنیشنل اسکول کے مینجمنٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اترپردیش کے ضلع امروہہ میں رہنے والے عثمان سیفی پر تمام امروہہ والو کو فخر ہے۔ اس ذہین طالب علم کا تعلق دھنورہ شہر سے ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس طالب علم سے من کی بات پروگرام میں بات کی اور طالب علم سے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ طالب علم کے اہل خانہ کے بارے میں بھی بات کی۔

prime minister narendra modi talked to usman saifi in mann ki baat
وزیر اعظم کی عثمان سیفی سے فون پر بات
author img

By

Published : Jul 26, 2020, 6:02 PM IST

Updated : Jul 26, 2020, 10:20 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے ڈھنورا قصبے میں رہنے والے انٹرمیڈیٹ کے طالب علم نے سالانہ امتحانات میں سی بی ایس ای بورڈ سے %97.8 نمبر لے کر ملک میں اپنے اسکول سمیت ضلع اور پردیش کا نام روشن کیا ہے۔ جس کے بعد من کی بات پروگرام میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے عثمان سیفی سے بات کی اور کافی دیر تک تعلیم اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم کی عثمان سیفی سے فون پر بات

اس کے بعد جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے عثمان سیفی سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ انہیں ابھی تک اس بات کا یقین نہیں ہو رہا ہے کہ ایک ایسا وزیر اعظم جو نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کے بہترین رہنماؤں میں سے ہیں۔ مجھ سے بات کی ہے۔

من کی بات میں نریندر مودی نے کیا کہا؟
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے عثمان سیفی سے بات کی

اس نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سے تعلیم اور اس کے شوق کے بارے میں جاننے کے ساتھ ساتھ اسے مستقبل کی خواہش بھی معلوم کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کرنے کے بعد ان کا اعتماد مزید بڑھ گیا ہے۔ طالب علم کے وزیر اعظم نریندر مودی سے فون کے بعد ہیرا انٹرنیشنل اسکول کے مینجمنٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے طالب علم کو مٹھائی کھلاکر خوشی کا اظہار کیا۔

Last Updated : Jul 26, 2020, 10:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.