ETV Bharat / state

علی گڑھ: وزیراعظم نے مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی اور ڈیفنس کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھا

راجہ مہندر پرتاپ سنگھ ریاستی یونیورسٹی اور ڈیفنس کوریڈور کا سنگ بنیاد ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے ضلع علی گڑھ کے لودھا گاؤں میں منعقدہ تقریب میں رکھا جس میں تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔

Mahendra Pratap Singh University
Mahendra Pratap Singh University
author img

By

Published : Sep 14, 2021, 8:32 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا نام بدل کر راجہ مہندر پرتاب سندھ کے نام پر رکھنے کے لیے بی جے پی رہنماؤں کے دیرینہ مطالبہ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اے ایم یو کے سابق طالب علم اور بھارت کی پہلی عارضی حکومت کے صدر (جو کابُل میں 1915 میں قائم ہوئی) راجہ مہندر پرتاب سنگھ کے نام پر ایک نئی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد ضلع علی گڑھ کے لودھا گاؤں میں رکھا۔

علی گڑھ: وزیراعظم نے مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی اور ڈیفنس کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھا

یونیورسٹی کے ساتھ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے ڈیفینس کوریڈور کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ بی جے پی رہنماؤں کا کہنا ہے راجہ مہندر پرتاب سنگھ نے اے ایم یو کی تعمیر کے لیے زمین عطیہ کی تھی جب کہ محمڈن اینگلو اورینٹل (ایم اے او) کالج کا قیام جو 1920 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تبدیل ہوا، راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کی پیدائش سے 9 سال قبل 1877 میں ہی عمل میں آچکا تھا۔

اے ایم یو شعبہ تاریخ کے پروفیسر سید علی ندیم رضوی کے مطابق راجہ مہندر پرتاپ سنگھ نے سٹی ہائی اسکول کے لیے زمین لیز پر دی تھی نہ کہ عطیہ کی تھی جس کے ہم شکر گزار ہیں۔ جب کہ راجہ مہندر پرتاب سنگھ نے خود محمڈن اینگلو اورینٹل کالج میں دس سال تعلیم حاصل کی اور ان کی ایک تصویر مولانا آزاد لائبریری میں بھی لگی ہوئی ہے۔

راجہ مہندر پرتاپ سنگھ جاٹ سماج سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے 1957 میں ضلع متھرا سے اٹل بہاری واجپائی کو اسمبلی انتخابات میں شکست دی تھی۔

جہاں ایک طرف گزشتہ کئی ماہ سے خاصی تعداد میں جاٹ کسان، کسان آندولن میں سڑکوں پر موجود ہیں وہیں علی گڑھ میں جاٹ کے نام سے ریاستی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنا کہیں نہ کہیں آنے والے 2022 کے انتخابات میں جاٹ ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

راجہ مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی تقریباً 92 ایکڑ زمین پر تعمیر کی جائے گی۔ ضلع علیگڑھ میں پہلے سے موجود تاریخی ومرکزی یونیورسٹی اے ایم یو کے ساتھ ریاستی راجہ پرتاب سنگھ یونیورسٹی بھی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ: پی ایم مودی نے راجہ مہندر پرتاپ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی تقریباً 45 منٹ کی تقریر میں علی گڑھ کے تالے، ہارڈویئر کی تعریف کرتے ہوئے پچھلی مرکزی اور ریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلے جو لوگ غنڈہ گردی کیا کرتے تھے، زمین پر قبضہ کیا کرتے تھے وہ سب آج جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

ریاست اتر پردیش میں غریبوں کو مفت راشن دیا جارہا ہے۔ اتر پردیش اب اتم پردیش بن رہا ہے۔ ریاست میں آٹھ کروڑ کورونا وبا سے بچاؤ کے ٹیکے لگ چکے ہیں۔

علی گڑھ میں ڈیفنس کوریڈور قائم ہونے سے علیگڑھ کے تالے، ہارڈویئر، والی پہچان اور مضبوط ہوگی۔ جس طرح علی گڑھ کے تالے گھروں کو محفوظ رکھتے ہیں اسی طرح ڈیفینس کوریڈور میں بننے والے ہتھیاروں سے ملک کی سرحدیں محفوظ ہوں گی۔

ایسا مانا جارہا ہے ریاست اتر پردیش میں آنے والے 2022 کے اسمبلی انتخابات کے مدنظر ہی موجودہ حکومت نے ضلع علی گڑھ میں راجہ مہندر پرتاب سنگھ کے نام سے ریاستی یونیورسٹی اور ڈیفنس کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ وہی راجہ مہندر پرتاپ سنگھ ہے جنہوں نے 1957 میں اٹل بہاری واجپائی کو متھرا لوک سبھا سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر شکست دی تھی۔ سیکولر اور جمہوری ملک کے قیام کے لیے ان کی جدوجہد نے ان کے قد کو اور بلند کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.