ریاست اترپردیش کے رامپور شہر کی منڈی سمیتی کے احاطہ کو پولیس نے پورے طور خالی کرا لیا ہے اور پولیس کی جانب سے مختلف قسم کی سکیورٹی نظم کیا گیا ہے۔ پولیس انتظامیہ شیو ہری مینا نے پریس ایک پریس کانفرنس کی۔
ضلع رامپور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیو ہری مینا نے کہا کہ سکیورٹی کے مدنظر ووٹوں کی گنتی کے مقام کو تین کارڈن میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک آئیشولیشن کارڈن ، دوسرا انرکارڈن اور تیسرا آوٹر کارڈن۔
انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے مقام کے علاوہ شہری اور دیہی علاقوں میں حساس مقامات پر گشت، پکیٹ، بیرئر کا نظم کیا گیا ہے۔
ووٹوں کی گنتی کے تحفظ میں اے ایس پی دو، ایریا آفیسر پانچ، تھانہ انچارج 16، انسپیکٹر 20، سب انسپکٹر 200، ہیڈ کانسٹبل 400، سی پی ایم ایف دو کمپنی، پی اے سی دو کمپنی کل تقریباً 2200 پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔