لکھنؤ: اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں واقع لولو مال میں ایک بار پھر سے نماز پڑھنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک خاتون مال کے اندر نماز پڑھ رہی ہے۔ نماز پڑھنے کی جگہ لولو مال کی گیلری بتائی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے 43 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ میں کچھ خواتین کھڑی ہیں جبکہ ایک خاتون ان عورتوں کے قریب نماز پڑھتی نظر آرہی ہیں۔ Offered Namaz in Lulu Mall
آپ کو بتا دیں کہ لکھنؤ کے لولو مال کا افتتاح سی ایم یوگی نے کیا تھا۔ مال کھلنے کے دو دن بعد 12 جولائی کو ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ وائرل ویڈیو میں تقریباً 6 لڑکوں کو مال کی دوسری منزل پر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ جس کے بعد میں ہندو تنظیموں نے اس پر بھاری ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں:
معاملہ تول پکڑنے کے بعد لولو مال انتظامیہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ مال انتظامیہ نے نماز پڑھنے والے نوجوانوں کے خلاف دفعہ 153A، 295A، 341 اور دیگر کئی دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کرائی تھی۔اس معاملے پر سی ایم یوگی نے بھی سخت رخ اختیار کیا تھا۔ پولیس نے نماز پڑھنے والوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ہندو تنظیموں کے کارکنوں کو بھی گرفتار کیا تھا۔